لاہور :شوکت خانم اسپتال کے فنڈز سے امریکا میں گھر خریدنے کے سوال پر علیمہ خان پہلے تو جواب دینے سے گریزاں رہیں لیکن پھر جواب دے ہی دیا۔
امریکہ میں شوکت خانم کے فنڈ سے جائیداد خریدنے کےمعاملے پر ایک صحافی نے جب ان سے سوال پوچھا تو علیمہ خان خاموش رہیں لیکن پھر رکتے رکتےجواب دے دیا۔دریں اثنا انہوں نے مریم نواز کا نام لینے پر صحافی سے اظہار ناراضگی کیا ان کاکہنا تھا کہ میں نے مریم نواز نہیں متاثرہ علاقوں میں اداروں کے کام کی بات کی۔ جب بشریٰ بی بی کے ساتھ اختلافات کے حوالے سے ایک صحافی نے سوال کیا توعلیمہ خان نے جواب دینے کی بجائے گاڑی کا شیشہ بند کردیا

