اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں کلاؤڈ برسٹ ۔۔۔ ایک گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے جس کے سبب متعدد سڑکیں اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں 95 جبکہ راولپنڈی میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارش کے باعث نالہ لئی اور اور نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ’شدید بارش کے باعث ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود ہیں۔‘

