اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان نے میرا استعفیٰ منظور نہیں کیا جبکہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے سیاسی کمیٹی آج دوبارہ ملاقات کرے گی۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ میرے استعفیٰ پر عمران خان نہیں مانے اور انہوں نے استعفیٰ منظور نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے آج سیاسی کمیٹی شام کو میٹنگ کرے گی۔
جس پر صحافی نے سوال کیا ’عمران خان نے الیکشن نہ لڑنے کا کہا ہے‘؟لمان اکرم راجا نے جواب دیا کہ میں نے ایسا ہرگز نہیں کہا، عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں، ان ہدایات کی روشنی میں سیاسی کمیٹی الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے سے متعلق حتمیٰ فیصلہ کرے گی۔

