جہلم : گستاخی کے الزامات ، معروف مذہبی سکالر انجینیئر محمد علی مرزا کو جہلم کے مشین محلہ میں واقع ان کے مدرسے سے گرفتار کرلیا گیا۔
جہلم پولیس کے ترجمان عمر سعید کے مطابق محمد علی مرزا کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ جہلم پولیس کے ترجمان کے مطابق انتظامیہ نے یہ فیصلہ اُس درخواست کی بنیاد پر کیا ہے جو ڈسٹرکٹ پولیس افسر، جہلم کے نام تحریر کی گئی ہے۔ اس درخواست میں انجینیئر محمد علی مرزا کی جانب سے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اُن کی جانب سے ادا کیے گئے کچھ کلمات نے مبینہ طور پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کیے ہیں
انجینئر محمد علی مرزا کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔ ان کے خلاف مذہبی جماعتوں نے گستاخی کے الزامات پر درخواستیں دی تھیں اور مختلف علماء کرام کے وفود نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کر کے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا

