لاہور:تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر ) پر پوسٹ کی گئی ٹویٹ میں سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ پچھلے منگل میں نے علی بخاری ایڈووکیٹ کے ذریعے عمران خان صاحب کو درخواست بھیجی تھی کہ پارٹی ممبران کو بے تحاشہ ناحق سزاؤں کے پیش نظر مجھے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے ہٹ کر قانونی معاملات پر توجہ مرکوز کرنے دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے میری درخواست منظور نہیں کی۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ کل میں عمران خان سے گزارش کر کے عہدے سے علیحدہ ہو جاؤں گا، میری وکالتی خدمات بلامعاوضہ حاضر رہیں گی۔


