اسلام آباد : ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس ،مقدمے کے چالان کی اسکروٹنی مکمل ، پراسیکیوشن نے عمر حیات کو ہی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل قرار دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق اسکروٹنی مکمل ہونے پر چالان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کو بھیج دیا گیا ہے، موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے پر کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا۔
پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمے میں 31 گواہان کو شامل کیا گیا ہے۔
ثنا یوسف کی فیملی، ڈاکٹر، پولیس اہلکار سمیت دیگر گواہان کی فہرست میں شامل ہیں۔
یادرہے ملزم عمر حیات نے مجسٹریٹ کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔
2 جون کو اسلام آباد میں 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

