Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

      وزیر ریلوے کا بڑا فیصلہ، قلی غلامی سے آزاد، ٹھیکہ سسٹم ختم ،کمیشن نہیں دینا ہوگا

      وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کی بحالی کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پولیس کے اعلی افسران کی موجودگی ،،،مسجد کے دروازے پر انصاف کاسرعام اغوا،

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں، وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے
    راجن پور کا یہ دلخراش واقعہ محض ایک فرد کے خلاف جرم نہیں بلکہ پورے پولیس نظام کے منہ پر ایک کھلا طمانچہ ہے۔ مسجد کے گیٹ پر، جہاں امن اور سکون کی سب سے زیادہ توقع کی جاتی ہے، نوجوان رشید احمد کو سرعام اغوا کر لیا گیا۔ڈی آئی جی میرپور سندھ زبیر دریشک، ڈی ایس پی ابراہیم دریشک اور درجنوں افراد کی موجودگی میں، مسلح افراد رشید کو گھسیٹتے ہوئے ڈالے میں ڈالتے ہیں اور ہتھیار لہراتے ہوئے روانہ ہو جاتے ہیں۔

    یہ کوئی فلمی منظر نہیں بلکہ ایک تلخ حقیقت تھی۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اغوا کار اور کوئی نہیں بلکہ پولیس افسران کا اپنا بھتیجا غلام مصطفی تھا جو چند لمحے پہلے مسجد میں اپنے چچاؤں کے ساتھ موجود تھا۔ منصوبہ بندی کے تحت اس نے باہر نکل کر ساتھیوں کے ساتھ یہ کارروائی کی، اور پولیس افسران؟۔۔۔ وہ حسب روایت اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے بجائے گھروں کو تشریف لے گئے۔رشید احمد مسجد میں رسم قل کی دعا اور سوگ میں شریک تھا، مگر بندوقوں کے سائے میں اسے  اچانک بے بسی سے گھسیٹ لیا گیا۔

    کیا پولیس افسران کی موجودگی میں ان کے رشتہ داروں کی یہ بدمعاشی کسی قانون میں جائز ہے؟سردار فیاض خان دریشک کے مطابق، معاملہ ایک مچھلی کے ٹھیکے پر اختلاف کا تھا۔ لیکن اگر اعتراض تھا تو قانونی راستہ موجود تھا۔ یہاں تو جنگل کا قانون رائج ہوا، اور پولیس افسران نے جانبداری کی انتہا کرتے ہوئے ملزمان کو روکنے کے بجائے پہلو تہی اختیار کی۔یہ واقعہ محض رشید احمد کے اغوا کا نہیں، بلکہ پورے نظام کے اغوا کا ہے۔ انصاف کا جنازہ مسجد کے گیٹ سے اٹھا ہے۔ عوام بے بسی سے دیکھ رہے ہیں کہ جنہیں محافظ سمجھا جاتا ہے وہی مجرموں کے پشت پناہ بن گئے ہیں۔

    سوال یہ ہے کہ عوام آخر کس کے پاس جائیں؟ قانون کے پاس یا قانون کے رکھوالوں کے گھر؟ اگر پولیس افسران اپنے رشتہ داروں کی بدمعاشی روکنے کی جرات نہیں رکھتے تو پھر نیوٹرل ہونے کا دعویٰ کس منہ سے کیا جاتا ہے؟ ہاں، پولیس نیوٹرل ضرور ہے لیکن صرف عوام کے خلاف اندھا دھن طاقت کے استعمال میں۔آخر میں بس ایک سوال چھوڑ رہا ہوں: اگر مسجد کے گیٹ پر رشید احمدنہیں تو پھر اس ملک میں کوئی عام آدمی کہاں مخفوظ ہے؟

    Related Posts

    کرم ایجنسی،خفیہ اطلاع پر آپریشن میں 7 فتنہ الخوارج ہلاک، پاک فوج کے کیپٹن سمیت 6 جوان شہید

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا بے گناہ ثابت ہونیوالے افراد کی فوری رہائی کا حکم، امام مسجد کا اعزازیہ بڑھا کر 25 ہزار ماہانہ کردیا گیا

    جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ

    مقبول خبریں

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا فرق

    وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    عاصم اظہر کا “خدا حافظ“ پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.