لاہور:(خصوصی رپورٹر) چینی کے بعد آٹا بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہونے لگا۔
شہر میں مہنگائی کا راج برقرار ہے، آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔10 دنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے مزید مہنگا ہوگیا,پرچون فروشوں کو 20 کلو آٹے کا تھیلا 1550 روپے کا مل رہا ہے,پرچون فروش 1600 روپے تک صارفین کا فراہم کررہے ہیں. پرچون فروش کا کہنا تھا کہ3ہفتوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 تک مہنگا ہوا ہے.

