Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

      وزیر ریلوے کا بڑا فیصلہ، قلی غلامی سے آزاد، ٹھیکہ سسٹم ختم ،کمیشن نہیں دینا ہوگا

      وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کی بحالی کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

     سوشل میڈیاپرتھانہ  شیخم میں شہری کے اغوا ، قتل کیس کے متعلق وائرل ویڈیو ، حقائق سامنے آگئے

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    قصور:  سوشل میڈیا چینل پرتھانہ  شیخم کے علاقہ میں شہری کے اغوا اور قتل کیس کے متعلق وائرل ویڈیو کیس کے متعلق قصور پولیبس نے حقائق نامہ جاری کردیا ۔

    حقائق نامے میں کہا گیا ہے کہ اینکر پرسن یاسر شامی کے ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کے متعلق لگائے گئے الزامات یک طرفہ ورژن پر مبنی ہیں۔

    جنوری 2025 میں قصور پولیس نے ہی انتھک محنت سے چند روز میں مقتول غلام رسول کے اغوا اور قتل کا کیس ٹریس کیاجبکہ مدعی مقدمہ نے ذاتی تنازعہ کی وجہ سے اپنے 2 مخالفین کو نامزد اور 20 نامعلوم کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ شدید دھند کے باوجود قصور پولیس کا کرائم سین پر 30 منٹ میں فوری رسپانس اور اغوا کی ایف آئی آر اس ہی دن درخواست موصول ہوتے ہی دی گئی۔ جس پر فوری ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ مغوی کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف پولیس گروپس میں بھی شیئر کی گئیں۔

    اگلے روز غلام الرسول کی ڈیڈ باڈی ملنے پر ایس ایچ او تھانہ بالک ضلع فیصل آباد نے پولیس کیطرف سے سوشل میڈیا پر جاری مغوی کی تصویر دیکھ کر ہی ایس ایچ او تھہ شیخم کو اطلاع دی تھی۔تفتیشی آفیسر نے مدعی مقدمہ کو ہمراہ لیکر تھانہ بالک ضلع فیصل آباد میں آمد اور روانگی کر کے ڈیڈباڈی وصول کی اور DHQ ہسپتال قصور سے پوسٹمارٹم کروایا۔

    قصور پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر اصل ملزمان کو بے نقاب کیا جبکہ مقدمہ کا مدعی ( مقتول کا سالہ) اپنے مخالفین کو اغوا کے مقدمہ میں نامزد کر چکا تھا اور مقتول کا والد مدعی مقدمہ کو ہی اغوا اور قتل کا ذمہ دار ٹھہرا رہا تھا۔

    ایس ایچ او تھہ شیخم ہمراہ ایلیٹ نفری لیکر 05 دن فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رہے اور موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزم عدیل ثاقب کو ٹریس کرکے بعد از شناخت پریڈ جسمانی ریمانڈ لیا گیا اور اسلحہ کی ریکوری کے بعد گنہگار لکھا گیا۔۔ملزم عدیل ثاقب کے انکشاف پر فیصل آباد پولیس کے 02سب انسپکٹر ذیشان رندھاوا اور سب انسپکٹر قلب عباس سمیت 16 کس کو قصور پولیس نے ہی نامزد کیا تھا۔

    قصور پولیس نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ملزمان غلام رسول عرف کاشی، زبیر عرف کالا کو بھی ٹریس کر کے بعد از شناخت پریڈ ریمانڈ لیا گیا اور اسلحہ برآمد کر کے گنہگار تحریر کیا گیا۔

    اسی طرح فیصل آباد پولیس کے 02 سب انسپکٹر کی گرفتاری کیلئے قصور پولیس کی طرف سے CPO فیصل آباد کو اپریل میں لیٹر لکھا گیا تب تک دونوں اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے بھرپور کوشش کی جا چکی تھی لیکن تب دونوں اہلکار معطل اور غیر حاضر تھے پھر ملزمان کے وارنٹ اشتہار کا تحرک کیا گیاجو مثل مقدمہ کیساتھ لف ہیں۔

    قصور پولیس کو مدعی فریق یا ورثا کی طرف سے کسی قسم کے اندرونی یا بیرونی دباؤ کی کوئی اطلاع کسی فورم پر نہیں دی گئی۔ بلکہ مقتول کے تمام شرعی ورثا اور گواہان نے خود ASJ صاحب قصور میں پیش ہو کر گرفتار ملزمان کے حق میں رضاکارانہ طور پر بیان دے کر انکی ضمانت کروائی، انکے بیانات پر انکی تصاویر اور نشانات انگشت ثبت ہیں، علاوہ ازیں جو ملزمان مفرور تھے انکے حق میں بھی بیان حلفی تفتیشی آفیسر کو خود جمع کروا دئیے۔

    یادرہے 31 جولائی کو ڈی او CCD کو اس کیس کے متعلق بریف کر کے ڈی پی او قصور نے خود لیٹر لکھ کر کیس CCD کو ریفر کیا۔ تمام گرفتار ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت میں مدعی اور مقتول کی ورثا کا عدالت میں انکے حق میں بیان اور بیان حلفی جمع کروانے کے حوالے سے کسی قسم کے پولیس پریشر یا بددیانتی کے اندرونی یا بیرونی محرکات کے حوالے سے SP انویسٹی گیشن قصور اور ڈی ایس پی لیگل خود انکوائری کر رہے ہیں،

    اسی طرح  CCD کو قصور پولیس کی جانب سے مکمل یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ اس معاملے میں کسی بھی شخص کیطرف سے اگر کوئی بددیانتی یا دباؤ کے شواہد ملے تو ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی میں ضلع پولیس قصور CCD کی مکمل معاونت کرے گی۔

    Related Posts

    پنجاب حکومت کا غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایس پی عدیل اکبر کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

    مقبول خبریں

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا فرق

    وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    عاصم اظہر کا “خدا حافظ“ پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.