لاہور:پنجاب حکومت نے سکولز کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ تبدیل کر دیا۔
محکمہ تعلیم پنجاب کےمطابق نویں،دسویں جماعت کے طلبا کیلئےسکولز 18 اگست سے کھلیں گے جبکہ او لیولز، اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔
اس کےعلاوہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسزکا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا،پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی،فیصلے کا اطلاق نجی وسرکاری تعلیمی اداروں پرہوگا۔
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہےکہ فیصلے میں تبدیلی تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی۔

