لاہور:ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹیریٹ میں مسلم لیگ(ن) پنجاب کی تنظیم کا صدر پنجاب رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تمام ڈویژنل کوآرڈینیٹر اور تنظیمی عہدیداروں شرکت کی ، اجلاس میں پارٹی کے تنظیم عہدیداروں سے ضمنی انتخابات اور متوقع بلدیاتی انتخابات سے متعلق رائے لی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے تنظیمی عہدیداروں نےوفاق اور پنجاب کی حکومتوں پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہویے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و مشیر وزیر اعظم پاکستان رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی کارکردگی کے باقی صوبے بھی معترف ہیں پنجاب حکومت کے تمام اقدامات اور فلاحی پروگرام عام آدمی سے متعلق ہیں،مریم نواز کی کارکردگی کی بدولت پنجاب میں پارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی بھی اللہ تعالی نے بہت مدد فرمائی ہے، وزیراعظم شہباز شریف ملکی وقار بحال کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں،حکومت کی خارجہ پولیسی کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہے، پاکستان نے بھارت کے خلاف اللہ کی مدد سے بڑی فتح حاصل کی ہے، پاکستان کی تاریخی فتح کی پوری دنیا میں گونج ہے،میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)ایک مرتبہ پھر پاکستان کو بحرانوں سے نکال رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی سرپرستی میں وفاق اور پنجاب کی حکومتیں محنت اور لگن سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، پنجاب کی تنظیمی اجلاس میں پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اجلاس میں رانا ثنااللہ نے فوری تنظیمی عہدے مکمل کرنے اور تمام ضلعی عہدیداروں کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی بھی ہدایات کر دی،ااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی جلد قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد ضمنی انتخاب کے موزوں امیدواروں کا اعلان کرئے گی۔

