ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے چچازاد بھائی کا پارکنگ تنازع پر دہلی میں قتل ہوگیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ پارکنگ کے معاملے پریہ قتل ہوا ۔ یہ واقعہ نظام الدین کے علاقے میں پیش آیا۔ دہلی پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ہما قریشی کے چچازاد آصف قریشی کو قتل ہوگیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پارکنگ کو لے کرجھگڑا ہوا تھا۔دہلی کے نظام الدین میں یہ واقعہ ہوا۔
نظام الدین تھانہ علاقہ کے جنگ پورہ بھوگل بازار لین میں جمعرات کے روز رات گئے پارکنگ کا تنازع ہوا۔
رات گیارہ بجے کے قریب ملزمان نے گیٹ سے اسکوٹر ہٹا کر سائیڈ پر کھڑا کرنے کے تنازع پر آصف قریشی پر حملہ کردیا۔ شدید زخمی آصف کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ہما قریشی کے بھائی آصف قریشی کی اہلیہ اور رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ملزم نے معمولی بات پر وحشیانہ قتل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
یا۔

