Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      نئے سولر صارفین کیلئے نیٹ بلنگ ، پہلے صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ برقرار رہے گی ، نیپرا

      مڈل کلاس کی پسندیدہ سواری : سوزوکی ویگن آر 2026 متعارف، 46 کلومیٹر فی کلو مائلیج کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا

      پاکستان کی پہلی ‘ایکس یو وی’ (XUV) لانچ: سوزوکی فرینکس (Fronx) نے آٹو موبائل مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا

      بھارت میں سوشل میڈیا پر مزید پابندیاں، لوگوں کا سانس لینا مشکل بنا دیا گیا

      ”سستا بیچو ،مہنگا خریدو“سولر صارفین پر بجلی گرا دی گئی، نیٹ بلنگ کا نیا قانون نافذ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      شیخ محمد بن زاید کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو وائرل، تمام افواہیں دم توڑ گئیں

      پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ چین میں لانچنگ سائٹ کی طرف روانہ

      ماں تو ماں ہے ۔۔۔ ونٹر اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر کم سن بیٹے نے دل جیت لئے

      سفیر بھی بسنت کے جادو کے سامنے بے بس،برطانوی ہائی کمشنر نے بھی گڈی اڑائی

      ”تھڑے والوں ” کی الگ اور ایلیٹ کلاس کی بسنت الگ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چیک باؤنس کیس، بھارتی اداکار راجپال یادو کو ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت مل گئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نئی دہلی :دہلی ہائیکورٹ نے نو کروڑ روپے مالیت کا چیک باؤنس ہونے سے متعلق ایک کیس میں بالی وڈ اداکار راجپال یادو کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
    دلی کی تہاڑ جیل میں قید راجپال یادو کی عبوری ضمانت اِس کیس کی اگلی سماعت (جو 18 مارچ کو ہو گی) تک منظور کی گئی ہے۔
    دہلی ہائیکورٹ نے یہ ضمانت ایک لاکھ روپے کے بانڈز (زر ضمانت) کے عوض منظور کی ہے۔
    یہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد راجپال یادو کے مینیجر گوڈی جین نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ فیصلہ راجپال یادو کے تمام مداحوں کے لیے خوشی کا باعث ہو گا۔ تمام قانونی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد راجپال یادو جلد جیل سے رہا ہو جائیں گے، ہمیں صرف تھوڑا انتظار کرنا ہو گا۔‘
    یاد رہے کہ راجپال یادو نے پانچ فروری کو چیک باؤنس ہونے سے متعلق کیس میں خود کو حکام کے حوالے کیا تھا۔
    راجپال یادیو کی حمایت میں سامنے آنے والوں میں سلمان خان اور اجے دیوگن بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ انڈین سیاستدان لالو پرساد یادو کے بیٹے تیج پرتاپ نے بھی جیل میں قید اداکار کی مالی مدد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
    خیال رہے اس مقدمے میں دہلی ہائی کورٹ نے راجپال یادو کو خود کو جیل انتظامیہ کے حوالے کرنے کے لیے چار فروری تک کا وقت دیا تھا لیکن وہ پانچ فروری کو تہاڑ جیل پہنچے اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کیا۔
    ضمانت ملنے کے بعد ان کے بڑے بھائی سریپال یادو نے این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
    سریپال یادو نے کہا کہ ’خاندان اس خبر سے بے حد خوش ہے کیونکہ راجپال اپنی بھانجی کی شادی میں شرکت کر سکیں گے۔‘راجپال یادو نے سنہ 2012 میں اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اتہ پتا لاپتہ‘ کے لیے کمپنی ’مرالی پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ‘ سے پانچ کروڑ روپے قرض لیا تھا۔ فلم باکس آفس پر ناکام رہی جس کے باعث انہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
    وقت کے ساتھ سود اور جرمانوں کی وجہ سے رقم بڑھ کر تقریباً نو کروڑ روپے ہو گئی۔ ادائیگی کے لیے جاری کیے گئے متعدد چیکس باؤنس ہونے کے بعد ان کے خلاف ’نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ‘ کے تحت فوجداری کارروائی شروع کی گئی۔
    اکتوبر 2025 میں 75 لاکھ روپے کے دو ڈیمانڈ ڈرافٹس جمع کرانے اور بعد ازاں 25 لاکھ روپے کی مزید پیشکش کے باوجود عدالت نے بار بار وعدہ خلافی کا نوٹس لیا اور مزید مہلت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

    Related Posts

    عمران خان کے لیے دنیا بھر کے کرکٹ کے 14 سابق کپتانوں کی حکومتِ پاکستان سے اپیل

    عمران خان کے پاس کوئی وژن نہیں تھا، چار سال ملک وہ نہیں جنرل فیض چلا رہے تھے: صدر زرداری

    رمضان سے پہلے مہنگائی کا ایک اور وار: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، عوام چیخ اٹھے

    مقبول خبریں

    عمران خان کے لیے دنیا بھر کے کرکٹ کے 14 سابق کپتانوں کی حکومتِ پاکستان سے اپیل

    چیک باؤنس کیس، بھارتی اداکار راجپال یادو کو ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت مل گئی

    رمضان سے پہلے مہنگائی کا ایک اور وار: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، عوام چیخ اٹھے

    بچے کی پیدائش پر باپ کو بھی 1 ماہ کی چھٹی لازم قرار، نہ دینے والے اداروں کو جرمانہ ہوگا

    سزا دینی ہے تو بلاامتیاز سب کو ملنی چاہئیے،احتساب سب کیلئے یکساں نہیں ، خواجہ سعد رفیق

    بلاگ

    ”بسنت پالا اڑنت “ میاں حبیب کا کالم

    پنجاب پولیس میں بڑے ری سیٹ کی تیاری، تبادلوں پر فوری بریک نئی کمانڈ ٹیم سے اصلاحاتی دھماکا متوقع

    طاقت کے ایوانوں میں اخلاقی دیوالیہ پن بے نقاب،،پوسٹنگ کے بدلے جسم(قسط نمبر 1)

    ”جہاں انصاف سے پہلے نقاب اتارنے کی فرمائش ہوتی ہے“

    سرنڈر یا سمجھوتہ؟ مسکراہٹ نے کئی سوال چھوڑ دیے،،،

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.