پشاور (بے نقاب رپورٹ جنوبی وزیرستان کے علاقہ لوئر وانا بازار میں شکئی سٹینڈ کے قریب ریمورٹ کنٹرول ب م دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔چند روز قبل لکی مروت میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور ایک خاتون سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق بچے کھیل کے دوران مارٹر گولہ گھر لے گئے تھے جو اچانک پھٹ گیا۔
خیبرپختونخواہ میں دو افسوسناک واقعات، 7 افراد جاں بحق، 26 زخمی

