پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے پہلی بار ساتھی اداکار بلال عباس کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر لب کشائی کی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں درفشاں نے بتایا کہ جب وہ رومانوی کردار ادا کرتی ہیں تو ساتھی اداکار کے ساتھ کیمسٹری کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلال عباس کے ساتھ کئی سینز کی شوٹنگ کے دوران ہم دونوں ہنس پڑتے تھے کیونکہ ہمیں ہنسی بہت جلدی آ جاتی ہے، اور یہ آف کیمرہ کمسٹری ہی آن کیمرہ بھی نظر آتی تھی، جو ناظرین کو پسند آئی۔
درفشاں نے واضح کیا کہ وہ بلال کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی کو ہی اپنا ردعمل سمجھتی ہیں۔ شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ شادی ذاتی معاملہ ہے، لیکن کوئی کب تک اور کیوں خفیہ رکھے گا، اگلے ہی دن تو لوگ تصاویر شیئر کر دیتے ہیں۔

