لاہور ( رپورٹ ؛ اسد مرزا )پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس بی میں چینی باشندوں کے گھر 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی چوری کےبعد پولیس نے چوروں سے 60لاکھ روپے ہڑپ کر لئے جس پر مجاز حکام نے اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی رپورٹ پر ایس ایچ او علی حسن سب انسپکٹر خالد محمود اے ایس آئی جاوید اقبال ،غضنفر ، کانسٹیبل ابرار ،شہباز ،طاہر کو انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر معطل کر دیا گیا اس بارے اے ایس پی صاحبہ نے کنٹرول پر معطلی کے آڈر نوٹ کرائے ۔ ‘اے ایس پی ڈیفنس شہربانو نقوی نےملزمان کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گھر کاملازم چوری کی واردات کے ماسٹر مائنڈ تھا اور پولیس نے 36 گھنٹے کے اندر مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز کو گرفتار کر کے چور لوٹی گئی رقم ایک کڑور 20لاکھ برآمد کر لئے ۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی جو منجھی ہوئی پولیس افسر ہیں انکو یہ بات ہضم نہیں ہورہی تھی کہ ملزمان بھی فوری گرفتار ہو گئے لیکن اتنی جلد 60لاکھ روپے کی رقم کہاں غائب ہو گئی ۔ انہوںنے اس معاملے کی تحقیقات شروع کروا دی ۔ تب علم ہوا کہ ملزمان سے برآمد ہونے والی رقم خردبرد کی ہے ۔واضح رہے کہ یہ چینی شہری کاروبار کی غرض سے لاہور میں مقیم ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ’اس گھر میں دو سکیورٹی گارڈز تعینات تھے جبکہ مرکزی ملزم کو پہلے ہی مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے ملازمت سے فارغ کیا جا چکا تھا۔‘اے ایس پی ڈیفنس لاہور شہربانو نقوی نے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ’گھر کے ملازم ہی چوری کی واردات کے ماسٹر مائنڈ تھے۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ ’36 گھنٹے کے اندر چور لوٹی گئی رقم سمیت بہاولپور سے گرفتار کر لیے گئے۔ اِن میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز شامل ہیں۔