Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

      یو اے ای اور عراق کا ترکی تک ڈیٹا کیبل بچھانے کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

      شیخ محمد بن زاید کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو وائرل، تمام افواہیں دم توڑ گئیں

      پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ چین میں لانچنگ سائٹ کی طرف روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تجاوزات اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے ‘پیرا’ کو مزید 1300 افسران اور جدید ٹریننگ فراہم کی جائے گی: آئی جی پنجاب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:(ملک ظہیر) سنٹرل پولیس آفس (CPO) میں آئی جی پنجاب عبدالکریم اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کیپٹن (ر) فرخ عتیق کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں ادارے کی فعالیت، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    ملاقات کے دوران آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے ‘پیرا’ کا قیام عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک شاندار منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری جیسے مسائل کے سدباب کے لیے یہ ایک بہترین اور منظم فورس ثابت ہو رہی ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/02/pera.mp4

    آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے ‘پیرا’ کی تشکیل، آپریشنل امور اور ٹیکنیکل سپورٹ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔پہلے مرحلے میں اتھارٹی کو 3 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار فراہم کیے گئے۔پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں ‘پیرا’ کے عملے کو 18 ہفتے کی خصوصی اور جدید تربیتی کورسز کروائے گئے۔
    دوسرے مرحلے میں مزید 1300 سارجنٹس اور انویسٹی گیشن افسران کو جدید ترین ٹریننگ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ فیلڈ میں قانونی تقاضوں کے مطابق فرائض سرانجام دے سکیں۔
    ڈی جی پیرا کیپٹن (ر) فرخ عتیق نے ادارے کو فنکشنل کرنے میں پنجاب پولیس کے کلیدی کردار کو سراہا، جس پر آئی جی پنجاب نے انہیں یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی آپریشنل اور ٹیکنیکل امور میں پولیس کی معاونت جاری رہے گی۔
    اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خرم شکور، ڈی آئی جی آئی ٹی منصور الحق، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ (ٹو) شارق کمال اور ایس پی پیرا محمد عمران بھی موجود تھے، جنہوں نے متعلقہ شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    Related Posts

    ایران میں بڑی تبدیلی کی دستک: جلاوطن ولی عہد رضا پہلوی کو فرانس میں ‘سربراہِ مملکت’ کا پروٹوکول دے دیا گیا

    آپریشن ’غضب للحق‘: 37 مقامات پر فضائی حملوں میں پاکستان کا افغان طالبان کے 331 اہلکاروں کی ہلاکت، 104 چیک پوسٹیں تباہ

    آپریشن غضب للحق : 274 طالبان ہلاک، 400سے زائدزخمی، 73سے زیادہ پوسٹیں مکمل طورپر تباہ، افواج پاکستان کے 12 جوان شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مقبول خبریں

    ایران کا ایٹمی حملوں کے جواب میں ’آبنائے ہرمز‘ بند کرنے کا اعلان: عالمی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    کیا 10 روپے والا کرنسی نوٹ ختم ہونے لگا ہے؟ اہم رپورٹ

    لاہور پولیس میں "بڑی صفائی” کا آغاز: ڈی آئی جی فیصل کامران کا کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ، تھانوں میں کھلبلی!

    ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

    125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

    بلاگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    غیر قانونی قبضے کالعدم، شہری ملکیتی حقوق کو آئینی تحفظ

    پولیس اصلاحات: عملی احتساب یا محض کاغذی کارروائی؟

    ’’وکلاء انصاف کے متلاشی’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.