Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان نےورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز پر مکمل پابندی عائد کردی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان آئندہ ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔
    رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوہرے معیار اور متعصبانہ رویئے پر شدید مایوسی اور سخت ردعمل کا اظہارکیا گیا اور اجلاس میں پاکستانی کھلاڑیوں پر آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
    بورڈ آف گورنرز کا موقف تھا کہ ڈبلیو سی ایل نے جان بوجھ کر میچز نہ کھیلنے والی ٹیم کو پوائنٹس دینے کا یکطرفہ فیصلہ کیا جو کھیل کی روح کے منافی ہے اور اس حوالے سے بھارت۔پاکستان لیجنڈز میچز کی منسوخی کے حوالے سے جاری کردہ پریس ریلیز دوہرے معیار اور تعصب کا پلندہ تھی۔پریس ریلیز میں کھیلوں کو سیاسی مفادات اور محدود کمرشل ترجیحات کے تابع کر کے چیمپئن شپ کے بڑے مقصد کو روندا گیا۔
    اجلاس میں کہا گیا کہ پی سی بی ہمیشہ سے کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کا علمبردار رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے بنیادی اصولوں کو کسی بھی غیر مرئی دباؤ کے تحت پامال کرنا افسوسناک ہے بورڈ أف گورنرز نے منتظمین کا یہ جانبدارانہ رویہ مستقبل کے لئے خطرناک اور تشویشناک قراردیا۔
    ڈبلیو سی ایل کی جانب سے معذرت بلاواسطہ اعتراف ہے کہ میچز کی منسوخی کھیلوں کے اصولوں پر نہیں بلکہ مخصوص قوم پرستی کے بیانیے کے دباؤ پر ہوئی۔
    ارکان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کھیلوں کی دنیا میں یہ دوغلا اور متعصبانہ رویہ ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے۔ بیرونی دباؤ پر کھیلوں کے غیر جانبدارانہ اصولوں کی خلاف ورزی سے انتہائی افسوسناک صورتحال پیدا ہوئی۔ پی سی بی آئیندہ اپنی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے نہیں بھیج سکتا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو ایسے مقابلے میں شرکت کی اجازت نہیں دے سکتے جسے سیاست کی تنگ نظری نے داغدار کر دیا ہو۔
    بورڈ آف گورنرز کے ممبران ظہیر عباس۔ زاہد اختر زمان۔ سجاد علی کھوکھر۔ظفر اللہ۔ تنویر احمد۔ محمد اسماعیل قریشی۔ انوار احمد خان۔ طارق سرور اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل،سلمان نصیر۔ چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیاور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

    Related Posts

    باؤلنگ کرتے ہوئے زندگی کی اننگز ختم؛ فاسٹ باؤلر کرکٹ کے میدان میں ہی خالقِ حقیقی سے جا ملا

    گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز کا اسکواڈ اور ہیڈ کوچ کا اعلان، مائیکل بریسویل کپتان مقرر

    فیفا عالمی کپ: سیمی فائنل میں ایمباپے اور یامال کی فیصلہ کن ٹکر، کس کے سر سجے گا تاج؟

    مقبول خبریں

    آپریشن نصر 2: ایرانی میزائل ڈرون حملوں سے امریکی فوجی اڈوں کو شدید نقصان،ایرانی بندرگاہوں پر دوبارہ امریکی ناکہ بندی نافذ

    ناروے کے اسٹار فٹبالر کی سسلی میں پراسرار آمد، ہالینڈ گرل فرینڈ کے ہمراہ اٹلی کیوں پہنچے؟

    امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

    "جنگ کا لائسنس نہیں دیں گے”: ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کا ایک ٹریلین ڈالر کا دفاعی بل روک دیا

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ ایک بار پھر مشکلات میں؟ شادی پرمذہبی حلقوں کا سخت ردعمل

    بلاگ

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.