Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    "جنگ کا لائسنس نہیں دیں گے”: ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کا ایک ٹریلین ڈالر کا دفاعی بل روک دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن:ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی اب امریکی ایوانِ بالا (سینیٹ) تک پہنچ گئی ہے، جس کے نتیجے میں ٹرمپ انتظامیہ کا سالانہ دفاعی پالیسی بل بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران 100 رکنی ایوان میں بل کی منظوری کے لیے درکار 60 ووٹ حاصل نہ ہو سکے، اور اسے 46 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے مسترد کر دیا گیا۔
    اس دفاعی بل کی کل مالیت ایک ٹریلین ڈالر سے زائد تھی، تاہم ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف اختیار کی گئی جارحانہ پالیسیوں کے پیشِ نظر اس بل کی بعض شقوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ بل میں شامل امریکا اور اسرائیل کے درمیان فوجی اور انٹیلیجنس تعاون کو مزید بڑھانے کی تجاویز پر اپوزیشن نے سخت اعتراض اٹھایا۔
    سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر نے بل کو مسترد کیے جانے کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات جس نہج پر ہیں، ایسے میں یہ بل منظور کرنا صدر کو کانگریس کی نگرانی کے بغیر جنگ جاری رکھنے کا "کھلا لائسنس” دینے کے مترادف ہوگا۔ ڈیموکریٹس کا ماننا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے اس نازک موڑ پر امریکا کو کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے جو جنگ کے شعلوں کو مزید بھڑکائے۔
    مسترد ہونے والے اس وسیع دفاعی پیکج میں پینٹاگان کے لیے ایسی شقیں شامل تھیں جن کے تحت امریکا اور اسرائیل کے درمیان دفاعی ٹیکنالوجی، اسلحے کی مشترکہ تحقیق، پیداوار اور فوجی نظاموں کے انضمام کے لیے ایک مخصوص اہلکار کا تقرر کیا جانا تھا۔ تاہم، اپوزیشن نے اس اشتراک کو ایران کے خلاف ممکنہ بڑی جنگ کی تیاری قرار دیتے ہوئے اس کی راہ روک دی۔
    یہ ناکامی ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک بڑا سیاسی دھچکا سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ ایک ایسے وقت میں جب ایران کے ساتھ محاذ آرائی عروج پر ہے، دفاعی بل کی منظوری کا نہ ہونا ملکی داخلی سیاست میں گہری تقسیم کی عکاسی کرتا ہے۔

    Related Posts

    آپریشن نصر 2: ایرانی میزائل ڈرون حملوں سے امریکی فوجی اڈوں کو شدید نقصان،ایرانی بندرگاہوں پر دوبارہ امریکی ناکہ بندی نافذ

    ناروے کے اسٹار فٹبالر کی سسلی میں پراسرار آمد، ہالینڈ گرل فرینڈ کے ہمراہ اٹلی کیوں پہنچے؟

    امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

    مقبول خبریں

    آپریشن نصر 2: ایرانی میزائل ڈرون حملوں سے امریکی فوجی اڈوں کو شدید نقصان،ایرانی بندرگاہوں پر دوبارہ امریکی ناکہ بندی نافذ

    ناروے کے اسٹار فٹبالر کی سسلی میں پراسرار آمد، ہالینڈ گرل فرینڈ کے ہمراہ اٹلی کیوں پہنچے؟

    امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

    "جنگ کا لائسنس نہیں دیں گے”: ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کا ایک ٹریلین ڈالر کا دفاعی بل روک دیا

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ ایک بار پھر مشکلات میں؟ شادی پرمذہبی حلقوں کا سخت ردعمل

    بلاگ

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.