Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’امریکہ کی 83 خاتون اراکین پارلیمنٹ کی ڈیپ فیک تصویریں انٹرنیٹ پر موجود‘، پیرس ہلٹن کا حیرت انگیز انکشاف

      جیف بیزوس کو بڑا دھچکا! لانچنگ کے محض 10 منٹ بعد راکٹ تباہ، امیزون کے 40 سیٹلائٹ خاکستر

      اسپیس ایکس راکٹ ’اسٹار شپ‘ کی خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ

      موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

      اے آئی کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالے امیدوار کے خلاف تحقیقات شروع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈپٹی کمشنر کا جوہرآباد کے تعلیمی اداروں، شہری علاقوں اور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)

    ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 63 ایم بی جوہرآباد اور گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول 63 ایم بی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی عمل، صفائی ستھرائی اور سکولوں میں دستیاب بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔

    دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی مختلف کلاس رومز، عمارت اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا اور طالبات کی تدریسی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ سکول کی پرنسپل نے انہیں تعلیمی امور، طلبہ کی کارکردگی اور دستیاب سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول 63 ایم بی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کلاس رومز میں جاری تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور طلباء کی تعلیمی استعداد، معیار اور مجموعی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے طلباء کی بہترین قابلیت اور تعلیمی دلچسپی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر یاسین چوہدری اور ہیڈماسٹر کو ہدایت کی کہ طلباء کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے سکول میں پینے کے صاف پانی، واش رومز کی مناسب سہولیات اور کھیلوں کے گراؤنڈ کی بہتری پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام سکولوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور تعلیمی اداروں میں صاف ستھرا اور سازگار ماحول یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران اور سکولوں کا تدریسی و غیر تدریسی عملہ بھی موجود تھا۔

      بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے جوہرآباد اور خوشاب شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہری خوبصورتی، تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف مقامات پر لگائے گئے پھولدار پودوں، مین روڈز پر سٹریٹ لائٹس اور دیگر شہری سہولیات کا معائنہ کیا۔

    مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے میلہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس جوہرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لاہور قلندرز کی کرکٹ سٹیڈیم جائزہ ٹیم کے ہمراہ سپورٹس کمپلیکس میں گراؤنڈ، کرکٹ پچز، نیٹ پریکٹس رنگز اور کھیلوں کی دیگر سہولیات و سرگرمیوں کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور نے مہمان ٹیم کو سپورٹس کمپلیکس میں دستیاب سہولیات، جاری تیاریوں اور کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) ذریاب ساجد سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

    Related Posts

    لاہور: اسلام پورہ میں ’’ پھولن دیوی ’’نےسب انسپکٹر کے سر پر اینٹ دے ماری، موقع پر گرفتار

    پاک فوج کا فتح۔3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    خوشاب: 21 نومبر کو سپورٹس کمپلیکس جوہرآباد میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز، انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس

    مقبول خبریں

    پیوٹن اور ٹرمپ کا ایک سال بعد مصافحہ، دنیا بھر کی نظریں چین پر،’’سپر ٹرائیو’’ میٹنگ کیا رنگ لائے گی?

    ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا

    لاہور: اسلام پورہ میں ’’ پھولن دیوی ’’نےسب انسپکٹر کے سر پر اینٹ دے ماری، موقع پر گرفتار

    پاک فوج کا فتح۔3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستانی باؤلرز کی عمدہ کارکردگی، مہمان ٹیم فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.