راولپنڈی :پاک فوج نے فتح۔3 سپرسونک کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے، جسے قومی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح-3 جدید نیوی گیشن اور پروپلشن (حرکت اور رفتار فراہم کرنے والے) نظام سے لیس ہے اور طویل فاصلے تک اہداف کو سپرسونک رفتار سے انتہائی درستی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح۔3 فوج کی راکٹ فورس کمانڈ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا، جس سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہو گا۔

