Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’امریکہ کی 83 خاتون اراکین پارلیمنٹ کی ڈیپ فیک تصویریں انٹرنیٹ پر موجود‘، پیرس ہلٹن کا حیرت انگیز انکشاف

      جیف بیزوس کو بڑا دھچکا! لانچنگ کے محض 10 منٹ بعد راکٹ تباہ، امیزون کے 40 سیٹلائٹ خاکستر

      اسپیس ایکس راکٹ ’اسٹار شپ‘ کی خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ

      موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

      اے آئی کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالے امیدوار کے خلاف تحقیقات شروع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:  محمد اشفاق

    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    پسرور THQ ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان، آٹھ ماہ سے چیک اپ کروانے والی حاملہ خاتون کو آخری وقت میں دوسرے شہر جانے کا مشورہ!
    ” ، جو نہ صرف پریشان کن ہیں بلکہ ہمارے سرکاری نظامِ صحت پر بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں۔
    پسرور THQ ہسپتال کے حوالے سے ایک تشویشناک صورتحال سامنے آئی ہے، جہاں ایک حاملہ خاتون گزشتہ آٹھ ماہ سے مسلسل اپنا طبی معائنہ اسی ہسپتال سے کروا رہی تھی۔ جب حمل کا آخری مہینہ آیا اور خاتون معمول کے مطابق چیک اپ کے لیے ہسپتال پہنچی تو مبینہ طور پر ڈاکٹر صاحبہ نے انہیں بتایا کہ بچے کے گرد پانی کی مقدار بہت کم ہے، اس لیے انہیں نارووال یا سیالکوٹ لے جائیں، کیونکہ پسرور THQ ہسپتال میں اس حوالے سے مطلوبہ طبی سہولیات موجود نہیں ہیں۔
    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا خاندان اچانک دوسرے شہر جانے کے اخراجات اور پریشانی کیسے برداشت کرے؟ جو خاتون گزشتہ آٹھ ماہ سے اسی ہسپتال سے اپنا علاج اور چیک اپ کروا رہی تھی، اسے آخری وقت میں یہ بتایا جانا کہ یہاں مطلوبہ سہولت موجود نہیں، انتہائی تشویشناک معاملہ ہے۔
    اگر پسرور THQ ہسپتال میں گائنی کے مریضوں کے لیے ضروری سہولیات، جدید آلات، ہنگامی طبی انتظامات موجود نہیں تو پھر اتنے بڑے سرکاری ہسپتال کے قیام کا مقصد کیا ہے؟
    افسوس کی بات یہ ہے کہ سرکاری افسران اور متعلقہ حکام جب ہسپتالوں کے دورے کرتے ہیں تو اکثر تصاویر اور فوٹو سیشن تک محدود رہ جاتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دوروں کے دوران ہسپتال کی اصل صورتحال، مریضوں کو دستیاب سہولیات، ڈاکٹرز کی موجودگی اور طبی آلات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا جائے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، وزیر صحت پنجاب سے اپیل ہے حاملہ خواتین کے لیے ضروری طبی آلات، ہنگامی زچگی اور نومولود بچوں کی نگہداشت کی سہولیات یقینی بنائی جائیں تاکہ کسی بھی غریب مریضہ کو آخری وقت میں دوسرے شہر جانے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔
    عوام کے ٹیکسوں سے چلنے والے سرکاری ہسپتالوں کا بنیادی مقصد عوام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ہے، نہ کہ مریضوں کو ایک شہر سے دوسرے شہر بھیجنا۔
    خدارا! غریب عوام پر رحم کیا جائے۔ صحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ پسرور کے عوام بھی معیاری طبی سہولیات کے مستحق ہیں۔ متعلقہ حکام فوٹو سیشن کے بجائے عملی اقدامات کریں تاکہ کسی ماں اور بچے کی زندگی محض سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے خطرے میں نہ پڑے۔
    اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ THQ ہسپتال پسرور میں گائنی کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔

    Related Posts

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    مقبول خبریں

    پیوٹن اور ٹرمپ کا ایک سال بعد مصافحہ، دنیا بھر کی نظریں چین پر،’’سپر ٹرائیو’’ میٹنگ کیا رنگ لائے گی?

    ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا

    لاہور: اسلام پورہ میں ’’ پھولن دیوی ’’نےسب انسپکٹر کے سر پر اینٹ دے ماری، موقع پر گرفتار

    پاک فوج کا فتح۔3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستانی باؤلرز کی عمدہ کارکردگی، مہمان ٹیم فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.