Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’امریکہ کی 83 خاتون اراکین پارلیمنٹ کی ڈیپ فیک تصویریں انٹرنیٹ پر موجود‘، پیرس ہلٹن کا حیرت انگیز انکشاف

      جیف بیزوس کو بڑا دھچکا! لانچنگ کے محض 10 منٹ بعد راکٹ تباہ، امیزون کے 40 سیٹلائٹ خاکستر

      اسپیس ایکس راکٹ ’اسٹار شپ‘ کی خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ

      موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

      اے آئی کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالے امیدوار کے خلاف تحقیقات شروع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستانی باؤلرز کی عمدہ کارکردگی، مہمان ٹیم فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی مضبوط گرفت برقرار ہے، جبکہ مہمان ٹیم سری لنکا کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 153 رنز درکار ہیں اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔

    پاکستان کے پہلی اننگز کے بڑے اسکور کے جواب میں سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور فالو آن کا شکار ہو گئی۔ دوسری اننگز میں بھی مہمان ٹیم دباؤ سے نہ نکل سکی اور اب تک 3 اہم وکٹیں گنوا چکی ہے۔

    پاکستانی باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے سری لنکن بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ میچ کی موجودہ صورتحال کے مطابق قومی ٹیم فتح سے محض 7 وکٹوں کی دوری پر ہے، جبکہ سری لنکا کو میچ بچانے کے لیے غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    دوسرے روز خراب روشنی کے باعث کھیل کا اختتام ہوا تو سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنا لیے تھے۔

    دھننجیا ڈی سلوا 24 اور پاسندو سوریا بندارا 18 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ کامندو مینڈس 16، لاہیرو یوڈارا 7 اور دنیش چندیمل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے ثاقب خان، رضا اللہ اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل پاکستان ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز کے 98 رنز کے جواب میں 325 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تاہم اسے 227 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

    پاکستان نے 121 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو اذان اویس گزشتہ روز کے اسکور میں کسی اضافے کے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

    سعود شکیل نے نائٹ واچ مین ثاقب خان کے ہمراہ 57 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم 24 رنز بناکر وہ بھی آؤٹ ہوگئے۔

    بعد ازاں ثاقب خان 37، سلمان علی آغا 21 اور عامر جمال 12 رنز بنا کر چلتے بنے تاہم غازی غوری (54) نے رضااللہ (42) کے ہمراہ 56 رنز کی شراکت قائم کی۔

    رضا اللہ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جبکہ محمد عباس 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے کیریئر میں دوسری مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اسیتھا فرنانڈو نے 3 جبکہ پرباتھ جے سوریا اور ملن رتھنائیکے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا تھا۔

    پاکستانی بولرز نے شاندار لائن اور لینتھ کے ساتھ تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو صرف 98 پر آل آؤٹ کردیا تھا۔

    یہ راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں کسی بھی ٹیم کا کم ترین اسکور ہے جبکہ یہ سری لنکا کا پاکستان کے خلاف چوتھا کم ترین اسکور بھی ہے۔

    Related Posts

    پیوٹن اور ٹرمپ کا ایک سال بعد مصافحہ، دنیا بھر کی نظریں چین پر،’’سپر ٹرائیو’’ میٹنگ کیا رنگ لائے گی?

    ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا

    لاہور: اسلام پورہ میں ’’ پھولن دیوی ’’نےسب انسپکٹر کے سر پر اینٹ دے ماری، موقع پر گرفتار

    مقبول خبریں

    پیوٹن اور ٹرمپ کا ایک سال بعد مصافحہ، دنیا بھر کی نظریں چین پر،’’سپر ٹرائیو’’ میٹنگ کیا رنگ لائے گی?

    ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا

    لاہور: اسلام پورہ میں ’’ پھولن دیوی ’’نےسب انسپکٹر کے سر پر اینٹ دے ماری، موقع پر گرفتار

    پاک فوج کا فتح۔3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستانی باؤلرز کی عمدہ کارکردگی، مہمان ٹیم فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.