Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جیف بیزوس کو بڑا دھچکا! لانچنگ کے محض 10 منٹ بعد راکٹ تباہ، امیزون کے 40 سیٹلائٹ خاکستر

      اسپیس ایکس راکٹ ’اسٹار شپ‘ کی خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ

      موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

      اے آئی کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالے امیدوار کے خلاف تحقیقات شروع

      پہلے 36 گھنٹے تک سروس ٹھپ رہی، اب ہیکرز کا خطرہ، مائیکروسافٹ نے جاری کی وارننگ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    میرے سیل میں چوہے، کاکروچ،کنکھجورے اور سانپ نکلتے ہیں ،مستقل اندھا ہونے کاخطرہ، جیل اسپتال منتقل کیاجائے، بشریٰ بی بی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :اڈیالہ جیل میں قید سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ایک نئی درخواست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہیں جیل میں سخت ترین ماحول اور انتہائی ناقص صفائی کا سامنا ہے جہاں سیل میں چوہے، کاکروچ اور کنکھجورے آتے ہیں جبکہ ماضی میں وہاں چھوٹے سانپ بھی دیکھے گئے تھے۔
    وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کے توسط سے دائر کی جانے والی اس درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کی آنکھوں کی بینائی شدید متاثر ہونے اور مستقل نابینا پن کے خطرے کے پیش نظر انہیں فوری طور پر علاج کے لیے کسی خصوصی اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔
    یہ قانونی پیش رفت بشریٰ بی بی کی ان کے وکلا سے 11 نومبر کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔
    درخواست کے متن کے مطابق بشریٰ بی بی کو جیل کے ایک بڑے ہال نما کمرے میں رکھا گیا ہے جہاں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث کیڑے مکوڑے کثرت سے موجود ہیں اور ان کے کاٹنے سے انہیں جلد پر خارش اور دانے نکلنے کی تکلیف کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
    درخواست کے مطابق ماضی میں بشریٰ بی بی کے سیل میں 7 چھوٹے سانپ بھی دیکھے گئے تھے جنہیں جیل کے ایک اہلکار نے مار کر دور کیا۔
    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 نومبر کو ان کے شوہر، بانی پی ٹی آئی اور وکلا کے ساتھ ملاقات کی ہدایت کی تھی، جس دوران بشریٰ بی بی نے اپنی بگڑتی ہوئی صحت اور جیل کے حالات سے وکلا کو آگاہ کیا۔
    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو دونوں آنکھوں میں میچور کیٹریکٹ یعنی موتیا کی تشخیص ہوئی ہے اور ڈاکٹروں کی جانب سے مبینہ طور پر 15 نومبر کو سرجری تجویز کی گئی تھی۔
    دخواست کے مطابقبشریٰ بی بی نے بارہا جیل حکام کو آنکھوں میں شدید درد کی شکایت کی، تاہم ماہر امراض چشم کی جانب سے معائنہ تقریباً 7 سے 8 روز کی تاخیر سے کیا گیا۔
    بشریٰ بی بی کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں خبردار کیا ہے کہ سرجری کے بعد آنکھ میں انفیکشن پیدا ہونے کی صورت میں ان کی بینائی مکمل اور مستقل طور پر ضائع ہو سکتی ہے۔
    درخواست کے مطابق بشریٰ بی بی کی بینائی اس حد تک متاثر ہو چکی ہے کہ چشمہ پہننے کے باوجود وہ سامنے موجود افراد کو صرف دھندلے یا غیر واضح سائے کی صورت میں دیکھ پاتی ہیں اور انہیں اردگرد کی چیزیں دیکھنے میں بھی شدید دشواری پیش آتی ہے۔
    مسلسل درد کے باعث وہ روزانہ درد کش ادویات استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ جیل میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر ماہر امراض چشم کے بجائے گائناکالوجسٹ ہیں، جس کی وجہ سے انہیں مناسب طبی سہولیات کی فراہمی پر شدید تحفظات لاحق ہیں۔
    درخواست میں عدالت سے پرزور استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کا تمام طبی ریکارڈ طلب کیا جائے، انہیں جیل میں تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور آنکھوں کی سرجری اور بہتر علاج کے لیے انہیں فوری طور پر کسی خصوصی اسپتال منتقل کیا جائے۔
    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی القادر ٹرسٹ کیس میں سنائی جانے والی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر چکی ہیں، جہاں احتساب عدالت نے جنوری 2025 میں انہیں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

    Related Posts

    بڑا سرپرائز! کون ہے نیا ’جیمز بانڈ‘: برطانوی اداکار نئے 007 منتخب، آفیشل اعلان کر دیا گیا

    پسرور: موٹر سائیکل اور کھڑی ٹرالی کے درمیان تصادم، ایک شخص زخمی

    2035 تک کے لیے آئی سی سی ایونٹس کا شیڈول جاری

    مقبول خبریں

    بڑا سرپرائز! کون ہے نیا ’جیمز بانڈ‘: برطانوی اداکار نئے 007 منتخب، آفیشل اعلان کر دیا گیا

    2035 تک کے لیے آئی سی سی ایونٹس کا شیڈول جاری

    سردیوں میں پیاس کم لگنا خطرے کی گھنٹی؟ طبی ماہرین نے سرد موسم میں پانی پینے کے حیران کن فوائد بتا دیے

    شارجہ ٹیسٹ: زمبابوے تاریخی فتح کے قریب، افغانستان کو میچ بچانے کے لیے مزید 275 رنز درکار

    جوہانسبرگ ٹیسٹ: توحید ہردوئے اور لٹن داس کی سنچریوں کے بعد جنوبی افریقہ کا بھرپور جواب

    بلاگ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    پاکستان کے 79 سال: عوام بدحال، حکمران خوشحال!

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.