دیر بالا(سدیس شیخ ڈسٹرکٹ رپورٹر)
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز مروت کے احکامات اور ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ واڑی جوہر علی خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم محب اللہ ولد ظاہر اللہ، سکنہ شیدیال کے قبضے سے 618 گرام جبکہ سجاد ولد فرحات، سکنہ واڑی پائیں کے قبضے سے 220 گرام چرس برآمد کی گئی۔
دونوں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
دیر بالا کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔


