Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، ٹم کک بہترین متبادل ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

      مائیکروسافٹ کی سروسز 11 گھنٹے سےڈاؤن، کب ٹھیک ہوں گی?

      907 ڈالر کی ’جادوئی ٹِکلی‘ یا صدی کا سب سے بڑا طبی فراڈ؟بھارتی ارب پتی کی ڈیوائس ’ٹیمپل‘ پر سنگین سوالات

      مصنوعی ذہانت کا خطرناک استعمال: ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اور ہدف شدہ پیغامات کی تیاری کا انکشاف

      ایٹمی توانائ کے شعبے میں بڑی پیش رفت: چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے گنبد کی کامیاب تنصیب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سکھر کے شہریوں کو پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب اہم پیش رفت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر (رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت)

     

    سکھر کے شہریوں کو پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب اہم پیش رفت، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سکھر کے لیے صاف پانی کی فراہمی کے تاریخی منصوبے کی باضابطہ منظوری پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    اس سلسلے میں سکھر ہاؤس میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے شرکت کرتے ہوئے سکھر کے عوام کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ سکھر کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایک دیرینہ اور بنیادی مسئلہ رہا ہے، جس کے حل کے لیے تاریخی منصوبے کی منظوری شہریوں کے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس منصوبے کی منظوری سے سکھر میں پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سکھر کے شہریوں کے بنیادی مسائل کو ترجیح دینے اور صاف پانی کے اہم منصوبے کی منظوری پر خصوصی اظہارِ تشکر کیا۔

    بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سکھر ہاؤس آمد کے موقع پر شہریوں، معززین، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے پرتپاک استقبال، محبت، خلوص اور بھرپور شرکت پر بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکھر کے عوام کی محبت اور اعتماد ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے اور شہریوں کی خدمت کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سکھر کی ترقی، شہری سہولیات میں بہتری، صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے سندھ حکومت اور سکھر کی منتخب بلدیاتی قیادت باہمی رابطے کے ساتھ عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

    اس موقع پر موجود شہریوں اور معززین نے صاف پانی کے منصوبے کی منظوری کو سکھر کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منصوبے پر جلد عملی کام کا آغاز ہوگا اور اس کے ثمرات سکھر کے شہریوں تک پہنچیں گے۔

    تقریب کے اختتام پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ’’جئے بھٹو‘‘ کے نعروں سے سکھر ہاؤس گونج اٹھا۔

    Related Posts

     منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو   گرفتار، 838 گرام چرس برآمد 

    سیالکوٹ: ٹک ٹاکر "مسٹر پتلو” کی مہندی میں بھگدڑ، دو اموات کا معاملہ؛ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    مبینہ آڈیو وائرل ہونے پر  ایس ایچ او تھانہ سٹی عدنان ٹیپو معطل، کلوز ٹو لائن کر دیا گیا 

    مقبول خبریں

    سکھر کے شہریوں کو پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب اہم پیش رفت

    سیالکوٹ: ٹک ٹاکر "مسٹر پتلو” کی مہندی میں بھگدڑ، دو اموات کا معاملہ؛ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کی دفاعی حکمت عملی، میچ بے نتیجہ ختم

    نوشہرہ: 17 سالہ تمنا جاوید کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ، وزیر گھڑی نہر سے ملنے والی لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ، ایس پی انویسٹی گیشن نے انکوائری شروع کر دی

    پولیس کی بڑی کارروائی، تین جرائم پیشہ گروہوں کے 5 ملزمان گرفتار، 16 موٹر سائیکلیں برآمد

    بلاگ

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    ضلع صوابی: امن و خوشحالی کی روایات کو درپیش چیلنجز اور ہماری اجتماعی ذمہ داری

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.