سیالکوٹ (بیورو رپورٹ: سلیم احمد اعوان شیخو)
سیالکوٹ میں ڈسکہ روڈ پر واقع فراز اسٹیڈیم اور سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں معروف ٹک ٹاکر عنصر المعروف "مسٹر پتلو” ولد بشیر احمد کی مہندی کی تقریب کے دوران مچنے والی بھگدڑ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔مدعی مقدمہ کو دھمکیاں دینے اور غفلت برتنے کے الزام میں گرفتار شدہ مرکزی ملزم مسٹر پتلو اور دیگر ساتھی ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد علاقہ مجسٹریٹ کاشان علی کی عدالت میں ڈسکہ میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے بعد فاضل مجسٹریٹ نے تمام ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔


