میاں چنوں (بیورو رپورٹ – عاصم کمال):
میاں چنوں میں ایس ایچ او تھانہ سٹی عدنان ٹیپو کو مبینہ آڈیو وائرل ہونے پر فوری طور پر معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ایس ایچ او تھانہ سٹی عدنان ٹیپو کی مبینہ آڈیو وائرل ہوتے ہی ڈی پی او خانیوال نے معاملے کا سخت نوٹس لیا اور فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے موصوف کو معطل کر کے پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور تحقیقاتی عمل مکمل ہونے کے بعد ضابطے کے مطابق اگلی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

