Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، ٹم کک بہترین متبادل ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

      مائیکروسافٹ کی سروسز 11 گھنٹے سےڈاؤن، کب ٹھیک ہوں گی?

      907 ڈالر کی ’جادوئی ٹِکلی‘ یا صدی کا سب سے بڑا طبی فراڈ؟بھارتی ارب پتی کی ڈیوائس ’ٹیمپل‘ پر سنگین سوالات

      مصنوعی ذہانت کا خطرناک استعمال: ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اور ہدف شدہ پیغامات کی تیاری کا انکشاف

      ایٹمی توانائ کے شعبے میں بڑی پیش رفت: چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے گنبد کی کامیاب تنصیب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نوشہرہ: 17 سالہ تمنا جاوید کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ، وزیر گھڑی نہر سے ملنے والی لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ، ایس پی انویسٹی گیشن نے انکوائری شروع کر دی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور   (بیورو رپورٹ انورزیب خان )

    نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ سے تین ماہ قبل پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 17 سالہ دوشیزہ تمنا جاوید کا کیس ایک نیا رخ اختیار کر گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے تھانہ پبی کے علاقے وزیر گھڑی میں نہر سے ملنے والی نامعلوم خاتون کی لاش کے ڈی این اے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ آیا یہ لاش لاپتہ تمنا جاوید کی ہے یا کسی اور خاتون کی۔

    دوسری جانب، متاثرہ خاندان نے تھانہ اضاخیل پولیس پر سنگین غفلت، نامناسب رویے اور رشوت طلب کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

    پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نوشہرہ کے صدر عابد سلطان نے اپنے بیان میں بتایا کہ تنظیم کی ٹیم پہلے روز سے ہی متاثرہ خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں ڈی پی او نوشہرہ سونیا شمروز خان سے بھی باقاعدہ گفتگو کی گئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر گھڑی نہر سے لاش ملنے کے بعد ڈی ایس پی سرکل پبی نگاہ حسین اور ایس ایچ او تھانہ پبی سب انسپکٹر آیاز خان کی زیرِ نگرانی لاش کے ڈی این اے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں، جبکہ لاش کو امانتاً سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔ تنظیم کے جنرل سیکرٹری ذاکر خان سمیت پوری ٹیم نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    امان گڑھ کے رہائشی رکشہ ڈرائیور جاوید (جن کا بنیادی تعلق دیر سے ہے) اور ان کی اہلیہ نے اپنی بیٹی کی گمشدگی کی داستان سناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو ان کے بااثر اور طاقتور مخالفین نے اغوا کیا ہے، اور انہیں خدشہ ہے کہ ان کی بیٹی کو کسی بڑے نقصان سے دوچار کر دیا گیا ہے۔

    متاثرہ والد جاوید نے الزام لگایا کہ ایس ایچ او تھانہ اضاخیل اور محرر کی جانب سے انہیں دھمکیاں دی گئیں کہ وہ گمشدگی کے حوالے سے "جھوٹی کہانیاں” بند کریں، ورنہ ان کی بیوی کو تھانے لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ معاملے میں مبینہ طور پر رشوت کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ خاندان نے شفاف تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایس پی انویسٹی گیشن نوشہرہ احسان شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ تمنا جاوید کی گمشدگی اور پولیس کے خلاف لگائے گئے الزامات کی باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر انکوائری میں اضاخیل پولیس کی غفلت، لاپرواہی یا رشوت طلبی ثابت ہو گئی تو ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف بھرپور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    اس وقت ڈی این اے رپورٹ اور اعلیٰ پولیس حکام کی انکوائری ہی اس پُراسرار گمشدگی کے اصل حقائق سامنے لانے کا واحد ذریعہ ہیں، جبکہ متاثرہ والدین شدت سے انصاف کے منتظر ہیں۔

    Related Posts

    سکھر کے شہریوں کو پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب اہم پیش رفت

     منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو   گرفتار، 838 گرام چرس برآمد 

    سیالکوٹ: ٹک ٹاکر "مسٹر پتلو” کی مہندی میں بھگدڑ، دو اموات کا معاملہ؛ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    مقبول خبریں

    سکھر کے شہریوں کو پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب اہم پیش رفت

    سیالکوٹ: ٹک ٹاکر "مسٹر پتلو” کی مہندی میں بھگدڑ، دو اموات کا معاملہ؛ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کی دفاعی حکمت عملی، میچ بے نتیجہ ختم

    نوشہرہ: 17 سالہ تمنا جاوید کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ، وزیر گھڑی نہر سے ملنے والی لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ، ایس پی انویسٹی گیشن نے انکوائری شروع کر دی

    پولیس کی بڑی کارروائی، تین جرائم پیشہ گروہوں کے 5 ملزمان گرفتار، 16 موٹر سائیکلیں برآمد

    بلاگ

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    ضلع صوابی: امن و خوشحالی کی روایات کو درپیش چیلنجز اور ہماری اجتماعی ذمہ داری

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.