Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، ٹم کک بہترین متبادل ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

      مائیکروسافٹ کی سروسز 11 گھنٹے سےڈاؤن، کب ٹھیک ہوں گی?

      907 ڈالر کی ’جادوئی ٹِکلی‘ یا صدی کا سب سے بڑا طبی فراڈ؟بھارتی ارب پتی کی ڈیوائس ’ٹیمپل‘ پر سنگین سوالات

      مصنوعی ذہانت کا خطرناک استعمال: ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اور ہدف شدہ پیغامات کی تیاری کا انکشاف

      ایٹمی توانائ کے شعبے میں بڑی پیش رفت: چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے گنبد کی کامیاب تنصیب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     تحریر: راجہ نورالٰہی عاطف

      جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    کسی بھی ملک کی ترقی، خوشحالی اور معاشی استحکام کا دارومدار اس کی زراعت، صنعتی ترقی، تعلیمی معیار اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال پر ہوتا ہے، لیکن ان تمام شعبوں میں زراعت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ زراعت کسی بھی ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی تصور کی جاتی ہے اور اس شعبے کی اصل طاقت کسان ہے، جو اپنی شب و روز کی محنت، مشقت اور لگن سے زمین کے سینے کو چیر کر قوم کے لیے رزق پیدا کرتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کسان صرف فصلیں اگانے والا فرد نہیں بلکہ قومی تعمیر و ترقی، معاشی استحکام اور غذائی خودکفالت کا ایک اہم معمار ہے۔
    پاکستان ایک زرعی ملک ہے جہاں زراعت قومی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ گندم، چاول، کپاس، گنا، مکئی، دالیں، سبزیاں اور پھل نہ صرف ہماری غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں بلکہ ملکی صنعتوں کو خام مال فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے لے کر چینی کی صنعت اور خوراک سے متعلق دیگر کاروباری شعبوں تک بے شمار صنعتوں کا انحصار براہِ راست یا بالواسطہ زرعی پیداوار پر ہے۔ ان تمام سرگرمیوں کے مرکز میں کسان کھڑا ہے، جو موسم کی سختیوں، پانی کی قلت، مہنگی کھاد، بیج، زرعی ادویات اور ڈیزل کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔
    کسان کی محنت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب شہری آبادی اپنے روزمرہ معمولات میں مصروف ہوتی ہے تو کسان کھیتوں میں پسینہ بہا کر پوری قوم کے لیے خوراک کا انتظام کر رہا ہوتا ہے۔
    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کا کردار صرف غذائی ضروریات پوری کرنے تک محدود نہیں بلکہ دیہی معیشت کو فعال رکھنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، غربت میں کمی لانے اور ملکی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی نہایت اہم ہے۔ پاکستان کی ایک بڑی آبادی دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہے، جس کا روزگار کسی نہ کسی صورت زراعت سے وابستہ ہے۔ اگر کسان خوشحال ہوگا تو دیہی علاقوں میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، لوگوں کی قوتِ خرید میں اضافہ ہوگا، کاروبار ترقی کریں گے اور مجموعی طور پر ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔
    ہمارا کسان جدید زرعی ٹیکنالوجی، معیاری بیج، معیاری کھاد، زرعی ادویات اور جدید مشینری کا استعمال کرکے فی ایکڑ پیداوار بڑھا سکتاہے ۔ نہری نظام کی بہتری، بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے منصوبے، ڈرپ اریگیشن، اسپرنکلر نظام اور جدید زرعی تحقیق کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی طرح کسانوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے جدید معلومات اور تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ کم وسائل میں زیادہ اور معیاری پیداوار حاصل کر سکیں۔
    کسانوں کی معاشی آسودگی کےلیے حکومت کی زرعی پالیسیاں قابل صد ستائش و لائق تحسین و آفرین ہیں ۔ ان اقدامات سے کسان کو اس کی پیداوار کا جائز معاوضہ ملے گا تو وہ نہ صرف اپنی معاشی حالت بہتر بنا سکے گا بلکہ زرعی شعبے میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے قابل بھی ہوگا۔کسانوں کے مطابق جدید تحقیق کے ذریعے ایسی فصلوں کی اقسام متعارف کروائی جائیں جو کم پانی میں زیادہ پیداوار دے سکیں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ نوجوان نسل کو زراعت کے جدید طریقوں کی جانب راغب کرنا بھی ضروری ہے تاکہ روایتی کاشتکاری کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو یکجا کرکے زرعی شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز کیا جا سکے۔
    اس کے ساتھ ساتھ کسانوں کو چاہیے کہ وہ روایتی طریقہ ہائے کاشتکاری کے بجائے جدید زرعی اصولوں کو اپنائیں، پانی کے ضیاع کو روکیں، زمین کی زرخیزی برقرار رکھیں، فصلوں کی بہتر منصوبہ بندی کریں اور زرعی ماہرین کی مشاورت سے کاشتکاری کے فیصلے کریں۔ فصلوں کی باقیات کو جلانے کے بجائے ماحول دوست طریقوں سے تلف کرنا اور زمین کے قدرتی وسائل کا تحفظ بھی ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
    بلاشبہ کسان ہمارے معاشرے کا وہ محنت کش طبقہ ہے جس کے ہاتھوں میں قوم کی خوشحالی، خودکفالت اور روشن مستقبل کی کنجی ہے۔ یاد رکھیے! کھیتوں میں لہلہاتی فصلیں صرف زمین کی خوبصورتی نہیں بلکہ قوم کی خوشحالی، خودمختاری اور روشن مستقبل کی علامت ہیں۔ کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔

    Related Posts

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    مقبول خبریں

    سکھر کے شہریوں کو پینے کے صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب اہم پیش رفت

    سیالکوٹ: ٹک ٹاکر "مسٹر پتلو” کی مہندی میں بھگدڑ، دو اموات کا معاملہ؛ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کی دفاعی حکمت عملی، میچ بے نتیجہ ختم

    نوشہرہ: 17 سالہ تمنا جاوید کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ، وزیر گھڑی نہر سے ملنے والی لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ، ایس پی انویسٹی گیشن نے انکوائری شروع کر دی

    پولیس کی بڑی کارروائی، تین جرائم پیشہ گروہوں کے 5 ملزمان گرفتار، 16 موٹر سائیکلیں برآمد

    بلاگ

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    ضلع صوابی: امن و خوشحالی کی روایات کو درپیش چیلنجز اور ہماری اجتماعی ذمہ داری

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.