سانگھڑ:رپورٹ: اشفاق سلہری
سنجھورو میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام الھران فاؤنڈیشن کے تعاون سے سائنس میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی طور پر ریجنل ہیڈ مقبول احمد لغاری اور ڈسٹرکٹ ہیڈ نور محمد جوڻيجو نے شرکت کی۔
سائنس میلے میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام 30 اسکولوں کے تقریباً 800 طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور جدید سائنسی علوم اور ٹیکنالوجی پر مبنی مختلف پروجیکٹس پیش کیے۔
میلے میں STEM پروگرام کے تحت طلبہ نے بجلی، گیس، سولر انرجی، زراعت، کمپیوٹر اور دیگر شعبوں سے متعلق تخلیقی اور سائنسی ماڈلز تیار کرکے پیش کیے۔ سانگھڑ کے شہری، دیہی اور صحرائی علاقوں میں قائم اسکولوں کے بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے پروجیکٹس کو شرکاء نے خوب سراہا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ نور محمد جوڻيجو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے اسکولوں کو سائنس میلے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جن میں سے 30 اسکولوں نے اپنے طلبہ کے ہمراہ حصہ لیا۔ دوسرے مرحلے میں مزید اسکولوں کو مدعو کیا جائے گا، جبکہ کامیاب پروجیکٹس پیش کرنے والے طلبہ کو صوبائی سطح کے پروگرام میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پروجیکٹس کی تیاری کے اخراجات متعلقہ اسکولوں کی انتظامیہ برداشت کر رہی ہے۔
سائنس میلے کا مقصد طلبہ میں سائنسی سوچ، تخلیقی صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی اور عملی تعلیم کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔سانگھڑ: سنجھورو میں سائنس میلے کا انعقاد، 30 اسکولوں کے 800 طلبہ کی شرکت
رپورٹ: اشفاق سلہری
سنجھورو میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام الھران فاؤنڈیشن کے تعاون سے سائنس میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی طور پر ریجنل ہیڈ مقبول احمد لغاری اور ڈسٹرکٹ ہیڈ نور محمد جوڻيجو نے شرکت کی۔
سائنس میلے میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام 30 اسکولوں کے تقریباً 800 طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور جدید سائنسی علوم اور ٹیکنالوجی پر مبنی مختلف پروجیکٹس پیش کیے۔
میلے میں STEM پروگرام کے تحت طلبہ نے بجلی، گیس، سولر انرجی، زراعت، کمپیوٹر اور دیگر شعبوں سے متعلق تخلیقی اور سائنسی ماڈلز تیار کرکے پیش کیے۔ سانگھڑ کے شہری، دیہی اور صحرائی علاقوں میں قائم اسکولوں کے بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے پروجیکٹس کو شرکاء نے خوب سراہا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ نور محمد جوڻيجو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے اسکولوں کو سائنس میلے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جن میں سے 30 اسکولوں نے اپنے طلبہ کے ہمراہ حصہ لیا۔ دوسرے مرحلے میں مزید اسکولوں کو مدعو کیا جائے گا، جبکہ کامیاب پروجیکٹس پیش کرنے والے طلبہ کو صوبائی سطح کے پروگرام میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پروجیکٹس کی تیاری کے اخراجات متعلقہ اسکولوں کی انتظامیہ برداشت کر رہی ہے۔
سائنس میلے کا مقصد طلبہ میں سائنسی سوچ، تخلیقی صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی اور عملی تعلیم کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔


