رپورٹ: مجاہد علی مغل، بھریا سٹی
نوشہرو فیروز: سٹی پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان علاقہ کلہوڑا یعقوب ٹنیا میں مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 6 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، گاؤں باقر شاہ کے رہائشی اور زرداری کالونی نوشہرو فیروز میں مقیم ملزم ذاکر سومرو سمیت 7 افراد مبینہ طور پر واردات کی نیت سے موجود تھے کہ اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔ فائرنگ کے اس تبادلے کے دوران ملزم ذاکر سومرو زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے فوری طور پر حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے سول اسپتال نوشہرو فیروز منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موقع سے فرار ہونے والے دیگر 6 ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ان کے بارے میں مزید معلومات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔


