ہنگورجا (رپورٹ: فیاض محسن سولنگی)
رسول آباد کے قریب واقع گاؤں نوحپوٹھو کے رہائشی ذوالفقار علی نوحپوٹھو نے سٹی پریس کلب ہنگورجا پہنچ کر صحافیوں کے سامنے شدید احتجاج کیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ برادری کے چند افراد انہیں زمین کے ایک مشترکہ بند کے معاملے پر بلاوجہ ہراساں کر رہے ہیں۔متاثرہ شخص ذوالفقار علی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ احمد علی، غلام شبیر، صفر، حمید اور رفیق نوحپوٹھو کی جانب سے زمین کے مشترکہ بند پر ناحق تنازع کھڑا کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی زرعی زمین مذکورہ افراد کے گھروں کے قریب واقع ہے، اور بند مشترکہ ہونے کی وجہ سے انہیں آئے روز جان سے مارنے اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ذوالفقار علی کے مطابق، وہ اس مسئلے کے حل کے لیے علاقے کے کئی معززین اور عمائدین کے پاس بھی فریاد لے کر گئے، مگر کوئی بھی اس معاملے کو حل کرانے کے لیے تیار نہیں ہوا۔متاثرہ شہری نے اعلیٰ حکام بالخصوص ایس ایس پی خیرپور، ڈی ایس پی گمبٹ اور ایس ایچ او ہنگورجا سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، معاملے کی غیرجانبدارانہ انکوائری کرائی جائے اور انہیں انصاف کے ساتھ ساتھ مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔


