سکھر ( رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت )
سکھر:ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان کا اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار آفس پنوعاقل کا دورہ، ہاری کارڈ کے اجراء، ریونیو ریکارڈ کی ری رائٹنگ (Rewriting of Revenue Record) اور دفتری امور کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہاری کارڈ کے اجراء کے عمل، ریونیو ریکارڈ کی ری رائٹنگ پر ہونے والی پیش رفت اور دفتری امور کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے دفتر میں آنے والے سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات بھی سنیں
ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے فوری اور ضروری اقدامات یقینی بنائیں
انہوں نے دفتری امور کی مؤثر انجام دہی، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ہاری کارڈ کے اجراء اور ریونیو ریکارڈ کی ری رائٹنگ کے عمل میں شفافیت، درستگی اور آسانی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

