لندن :عالمی منڈی میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ مشرق وسطیٰ اور روس یوکرین جنگ کے حوالے سے امن مذاکرات میں پیش رفت کی امیدیں ہیں۔
عالمی بینچ مارک برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.14 ڈالر یا 1.2 فیصد کمی کے بعد 91.62 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 1.04 ڈالر یا 1.2 فیصد گھٹ کر 85.49 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

