Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

      نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

      24 گھنٹے 24 منٹ میں 23 ہزار 155 کلومیٹر کی نان اسٹاپ پرواز، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی COP-31 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکیہ روانہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (UNFCCC) کی 31ویں کانفرنس (COP-31) کے عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 10 سے 12 نومبر 2026 تک ترکیہ کے شہر انطالیہ کا دورہ کررہے ہیں۔
    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
    وزیراعظم 11 نومبر 2026 کو عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ عالمی برادری پر زور دیں گے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث کرہ ارض کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

    وزیراعظم اپنے خطاب میں پاکستان کی جانب سے شمسی توانائی کے فروغ، قابل تجدید توانائی کی استعداد میں اضافے اور صاف و پائیدار توانائی کی جانب منتقلی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کریں گے۔
    وزیراعظم ترقی پذیر ممالک کی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مستحکم، مناسب اور آسان رسائی پر مبنی موسمیاتی مالی معاونت کی فراہمی کی ضرورت پر بھی گفتگو کریں گے۔
    دورے کے دوران ان کی ترکیہ کی قیادت اور دیگر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
    کوپ 31 کے عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت موسمیاتی تبدیلی کے عالمی ایجنڈے کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا مظہر ہے۔
    یہ دورہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر موسمیاتی بحران سے نمٹنے اور اس کے اثرات کم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کے اعادے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

    Related Posts

    کوٹڑی کے صحافی باریجو برادران کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں پر نواب شاہ کے صحافیوں کی علامتی بھوک ہڑتال

    مولانا حافظ آفتاب احمد شہید کے انصاف کے لیے صوابی سراپا احتجاج، پولیس کو 3 دن کا الٹی میٹم

    میرے گھر میں کوئی پیسے نہیں، ڈیرہ بگٹی کا شخص منظم انداز میں چھاپے لگوانا چاہتا ہے: سردار عبدالرحمٰن کھیتران

    مقبول خبریں

    مولانا حافظ آفتاب احمد شہید کے انصاف کے لیے صوابی سراپا احتجاج، پولیس کو 3 دن کا الٹی میٹم

    میرے گھر میں کوئی پیسے نہیں، ڈیرہ بگٹی کا شخص منظم انداز میں چھاپے لگوانا چاہتا ہے: سردار عبدالرحمٰن کھیتران

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان، بشری بی بی کی وکلا سے ایک گھنٹے تک ملاقات کروانے کا حکم

    "ملزمان کو غلطی سے پہچانا تھا!” ماڈل ٹاؤن کچہری میں گواہ کا بیان،ڈیانا کے اغوا کا مقدمہ ختم، احمد تنویر بری

    نہیں پتہ چل سکا کہ قتل ہے یا حادثہ، تفتیشی افسر، اینکر ربیعہ حسن کے شوہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

    بلاگ

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    علامہ محمد اقبالؒ بطور علمی، ادبی و روحانی مفکر

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.