Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

      نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

      24 گھنٹے 24 منٹ میں 23 ہزار 155 کلومیٹر کی نان اسٹاپ پرواز، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان، بشری بی بی کی وکلا سے ایک گھنٹے تک ملاقات کروانے کا حکم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل سلمان صفدر اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اپنے موکلوں سے ملنے کی اجازت دے دی ہے۔
    عدالت نے جیل کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ کل (بدھکے روز) ان وکلا کی سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے ایک گھنٹے تک ملاقات کروائی جائے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے یہ حکم مجرمان کی طرف سے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کے مقدمے (القادر ٹرسٹ کیس) میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران دی۔
    سماعت کے دوران عدالت نے سابق وزیر اعظم کے وکیل سلمان صفدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملاقات کا یہ حکم قانون کے مطابق دے رہے ہیں اور یہ نہ ہو کہ آپ آکر عدالت سے استدعا کریں کہ پانچ مزید افراد کو عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانے والے افراد میں شامل کیا جائے۔
    بینچ کے سربراہ نے سلمان صفدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل ان کی عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات ہوئی تھی اور اب آپ دوبارہ ان سے کیوں ملاقات کرنا چاہ رہے ہیں۔ اس پر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ ان کی ملاقات تو ضرور ہوئی لیکن وقت ناکافی تھا اس لیے ان کی اپنے موکل سے دوبارہ ملاقات ضروری ہے۔
    عدالت نے پہلے سردار لطیف کھوسہ کی بشری بی بی اور عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی اور پھر سلمان صفدر کو بھی اپنے موکل سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات اڈیالہ جیل میں ایک گھنٹے کے لیے ہوگی۔
    اس سے قبل اپیلوں کی سماعت کے دوران سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ بشری بی بی سے جب ان کی ملاقات ہوئی تو انھوں نے بتایا کہ چھ ماہ پہلے حکام انھیں سرجری کروانے لے گئے اور اب 15 نومبر دوبارہ میرا آپریشن کرنے جا رہے ہیں۔
    انھوں نے کہا کہ بشری بی بی کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ بننا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں جیل حکام نے تسلیم بھی کیا کہ بشری بی بی کی انکھوں کا مسئلہ ہے۔
    سلمان صفدر نے کہا کہ صحت کی بنیاد پر انھوں نے ابھی تک ضمانت کی درخواست دائر نہیں کی اور عدالتیں خواتین کے معاملے کو ہمیشہ سے نرمی سےدیکھتی ہیں۔
    انھوں نے کہا کہ بشری بی بی کا جیل میں علاج ممکن نہیں۔ ان مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی کا علاج ہو جائے تو ان اپیلوں پر بھی دلائل دے دیں گے۔
    اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی کا جیل میں علاج ہو رہا ہے۔
    انوں نے کہا کہ علاج ہر کسی کا بنیادی حق ہے اور حکومت اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں ہے۔
    ایڈووکیٹ جنرل نے بشری بی بی کو کب کب علاج کی سہولتیں فراہم کی گئیں اس متعلق تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں۔
    عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جیل حکام سے اس کی تفصیلات طلب کی جائیں۔
    انھوں نے کہا کہ ایک خاتون کی سرجری ہوتی ہے اور اسی روز انھیں واپس سیل میں بند کر دیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں سرجری کی اور اسے دوبارہ جیل میں فوری بند کرنا بالکل بھی ٹھیک نہیں۔
    سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ بشری بی بی ٹھیک ہو جاتی ہیں تو میں اپیل پر دلائل شروع کر دیتا ہوں۔
    نوید ملک نے عدالت کو بتایا کہ میڈیکل بورڈ آٹھ نومبر کو بھی بشری بی بی کا چیک اپ کرنے گیا تھا۔

    Related Posts

    راولپنڈی ٹیسٹ: پہلی اننگز پاکستان کے 434 رنز کے جواب میں سری لنکا نے 3 وکٹ پر 114 رنز بنالیے

    سانگھڑ: کنڈیاری میں دو گروپوں میں خونی تصادم، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے 6 افراد زخمی

    نامور ستار نواز اور پدم شری اعزاز یافتہ پنڈت منی لال ناگ انتقال کر گئے

    مقبول خبریں

    راولپنڈی ٹیسٹ: پہلی اننگز پاکستان کے 434 رنز کے جواب میں سری لنکا نے 3 وکٹ پر 114 رنز بنالیے

    سانگھڑ: کنڈیاری میں دو گروپوں میں خونی تصادم، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے 6 افراد زخمی

    نامور ستار نواز اور پدم شری اعزاز یافتہ پنڈت منی لال ناگ انتقال کر گئے

    ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات: صدارتی امیدوار فرحانہ قمر رانا کی پوزیشن مستحکم، وکلاء برادری کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

    ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس، ترقیاتی کاموں اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

    بلاگ

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    علامہ محمد اقبالؒ بطور علمی، ادبی و روحانی مفکر

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.