Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

      نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

      24 گھنٹے 24 منٹ میں 23 ہزار 155 کلومیٹر کی نان اسٹاپ پرواز، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مولانا حافظ آفتاب احمد شہید کے انصاف کے لیے صوابی سراپا احتجاج، پولیس کو 3 دن کا الٹی میٹم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    صوابی (حق نواز خان)

    صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی جان کے ضیاع اور بے گناہ راہ گزر مولانا حافظ آفتاب احمد کی شہادت کے خلاف صوابی کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی میں جماعت اسلامی کے سابق امیدوار منظور خان پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں راہ گزر مولانا حافظ آفتاب گولی کا نشانہ بننے کی وجہ سے موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ واقعہ کے بعد مشتعل عوام نے مولانا حافظ آفتاب احمد کی میت امن چوک صوابی میں رکھ کر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    مظاہرے کی قیادت صدر اصلاحی جرگہ جانزیب خان، عبدالصمد حقانی اور دیگر مشران نے کی، جبکہ اس موقع پر بڑی تعداد میں مقامی عوام بھی موجود تھے۔

    احتجاجی مظاہرین نے دوٹوک الفاظ میں مطالبہ کیا کہ:

    • مولانا حافظ آفتاب کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

    • اس افسوسناک واقعے میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    مظاہرین کے شدید دباؤ پر ڈی ایس پی صوابی امتیاز خان نے ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کی ہدایت پر موقع پر پہنچ کر عوامی مطالبات تسلیم کیے اور صرف تین دن کا وقت مانگتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ "آپ کو تین دن کے اندر رزلٹ دکھا دوں گا۔”

    عوامی حلقوں کی جانب سے اس یقین دہانی کو فی الحال سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور صوابی پولیس کے پاس اب تین دن کا وقت ہے۔ عوام اور شہداء کے لواحقین امید کرتے ہیں کہ ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کی قیادت میں پولیس عملی اقدامات اٹھائے گی اور اس اندوہناک واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔

    تاہم، مشران اور عوام نے واضح کر دیا ہے کہ اب مزید جھوٹی تسلیاں اور روایتی وعدے برداشت نہیں کیے جائیں گے، اور تین دن کی مدت پوری ہونے کے بعد عوام کو واضح اور عملی نتائج درکار ہوں گے۔

    شہید مولانا آفتاب احمد صرف ایک خاندان کا نہیں بلکہ پورے صوابی کا سانحہ اور نقصان ہیں۔ وہ ایک دینی شخصیت، مسجد کے پیش امام اور ایک پرامن شہری تھے۔ صوابی کے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں ہر صورت انصاف چاہیے، قاتلوں کی گرفتاری چاہیے اور غفلت کے ذمہ داروں کا ک احتساب چاہیے۔

    Related Posts

    کوٹڑی کے صحافی باریجو برادران کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں پر نواب شاہ کے صحافیوں کی علامتی بھوک ہڑتال

    میرے گھر میں کوئی پیسے نہیں، ڈیرہ بگٹی کا شخص منظم انداز میں چھاپے لگوانا چاہتا ہے: سردار عبدالرحمٰن کھیتران

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان، بشری بی بی کی وکلا سے ایک گھنٹے تک ملاقات کروانے کا حکم

    مقبول خبریں

    مولانا حافظ آفتاب احمد شہید کے انصاف کے لیے صوابی سراپا احتجاج، پولیس کو 3 دن کا الٹی میٹم

    میرے گھر میں کوئی پیسے نہیں، ڈیرہ بگٹی کا شخص منظم انداز میں چھاپے لگوانا چاہتا ہے: سردار عبدالرحمٰن کھیتران

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان، بشری بی بی کی وکلا سے ایک گھنٹے تک ملاقات کروانے کا حکم

    "ملزمان کو غلطی سے پہچانا تھا!” ماڈل ٹاؤن کچہری میں گواہ کا بیان،ڈیانا کے اغوا کا مقدمہ ختم، احمد تنویر بری

    نہیں پتہ چل سکا کہ قتل ہے یا حادثہ، تفتیشی افسر، اینکر ربیعہ حسن کے شوہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

    بلاگ

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    علامہ محمد اقبالؒ بطور علمی، ادبی و روحانی مفکر

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.