Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

      نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

      24 گھنٹے 24 منٹ میں 23 ہزار 155 کلومیٹر کی نان اسٹاپ پرواز، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نہیں پتہ چل سکا کہ قتل ہے یا حادثہ، تفتیشی افسر، اینکر ربیعہ حسن کے شوہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :راولپنڈی کی مقامی عدالت نے ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کیس میں ان کے شوہر ملزم احسن طاہر کو مزید چار رزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
    منگل کو صدر بیرونی پولیس نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر مقتولہ کے شوہر کو سول جج محمد نصراللہ وٹو کی عدالت میں پیش کیا تھا۔
    پولیس نے عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
    پیر کو کیس کے تفتیشی افسر سید منتظر زیدی نے کہا تھا کہ ’اب تک کی تفتیش سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ واقعہ قتل تھا یا حادثہ۔‘
    پیر ہی کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ربیعہ احسن کے خاندان نے مقدمہ واپس لے لیا ہے تاہم راولپنڈی پولیس کے ترجمان سجاد الحسن نے بتایا تھا کہ ’مقدمہ واپس لینے کے معاملے پر تاحال پولیس کو باضابطہ طور پر کسی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی۔‘
    سامنے آنے والی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ربیعہ احسن کو سامنے کی جانب سے گردن کے نچلے حصے میں گولی لگی تھی جو اُن کی موت کا سبب بنی۔
    پولیس کو ربیعہ احسن کے گھر کے ملازم اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کی جانب سے تاحال یہی بیانات دیے گئے ہیں کہ ربیعہ احسن اور ان کے شوہر محمد احسن کے درمیان کوئی گھریلو ناچاقی یا لڑائی جھگڑے کا معاملہ نہیں تھا۔
    راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں آٹھ نومبر کو درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق متوفیہ کے بھائی اور مدعی مقدمہ خرم احمد نے پولیس کو بتایا کہ انہیں فون پر اطلاع دی گئی تھی کہ ربیعہ احسن کو اُن کے شوہر نے گولی مار دی ہے۔
    مدعی کے بیان کے مطابق جب وہ موقع پر پہنچے تو ان کی بہن خون میں لَت پَت پڑی تھیں اور فوت ہو چکی تھیں جبکہ اُن کے شوہر کے ہاتھ میں پستول تھا۔

    Related Posts

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان، بشری بی بی کی وکلا سے ایک گھنٹے تک ملاقات کروانے کا حکم

    "ملزمان کو غلطی سے پہچانا تھا!” ماڈل ٹاؤن کچہری میں گواہ کا بیان،ڈیانا کے اغوا کا مقدمہ ختم، احمد تنویر بری

    ’’ایران پر نئے امریکی حملے کریں ’’نیتن یاہو کا ڈونلڈ ٹرمپ کو صبح شام ٹیلے فون

    مقبول خبریں

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان، بشری بی بی کی وکلا سے ایک گھنٹے تک ملاقات کروانے کا حکم

    "ملزمان کو غلطی سے پہچانا تھا!” ماڈل ٹاؤن کچہری میں گواہ کا بیان،ڈیانا کے اغوا کا مقدمہ ختم، احمد تنویر بری

    نہیں پتہ چل سکا کہ قتل ہے یا حادثہ، تفتیشی افسر، اینکر ربیعہ حسن کے شوہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

    ’’ایران پر نئے امریکی حملے کریں ’’نیتن یاہو کا ڈونلڈ ٹرمپ کو صبح شام ٹیلے فون

    اسپین : فائرنگ کے بعد مشکوک بیگ میں دھماکہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا شدید زخمی

    بلاگ

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    علامہ محمد اقبالؒ بطور علمی، ادبی و روحانی مفکر

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.