میاں چنوں (بیقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال):
میاں چنوں میں موسیٰ ورک روڈ پر پی ایس او پٹرول پمپ کے سامنے مکئی سے لدا ہوا ایک بیڈفورڈ ڈالا سڑک کے غیر متوازن ہونے کے باعث الٹ گیا۔ وش قسمتی سے اس حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم حادثے کے نتیجے میں مکئی سڑک پر بکھر گئی اور ٹریفک کی روانی کچھ دیر کے لیے متاثر ہوئی علاقے کے شہریوں اور مسافروں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر اس سڑک کی حالت کا نوٹس لیں تاکہ ممکنہ بڑے حادثات کی روک تھام کی جا سکےکیا متعلقہ حکام اس اہم سڑک کی ابتر حالت کا نوٹس لے کر اس کی مرمت کے لیے عملی اقدامات کریں گے؟


