میاں چنوں: (بینقاب نیوز، رپورٹر: عاصم کمال)
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پورے پنجاب کی طرح ضلع خانیوال کے شہر میاں چنوں میں بھی ڈاکٹر آصف کی نگرانی میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کے ذریعے عوام کو گھر کی دہلیز پر معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اس اقدام کے تحت ماں اور بچے کی صحت، حفاظتی ٹیکہ جات، قبل از پیدائش و بعد از پیدائش نگہداشت اور خاندانی منصوبہ بندی سمیت تمام اہم بنیادی طبی خدمات عوام کو ان کے گھروں کے قریب فراہم کی جائیں گی، تاکہ صحت کے شعبے میں بہتری لائی جا سکے۔


