سبی (ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد اسلم خجک کی رپورٹ )
سبی میں کھیلے گئے ایک انتہائی پرجوش اور سنسنی خیز فٹبال میچ میں زیب اکیڈمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نادان خجک ٹیم کو پینلٹی ککس کے مرحلے میں شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔
میچ کے مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری رہا۔ دونوں جانب کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ وقت کے اختتام تک مقابلہ برابر رہا، جس کے بعد فاتح ٹیم کا فیصلہ کرنے کے لیے پینلٹی ککس کا سہارا لیا گیا۔
پینلٹی ککس کے فیصلہ کن مرحلے میں زیب اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے بہتر کھیل پیش کیا اور ایک گول کے فرق سے میچ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اس پُرووقار اور پرجوش تقریب کے مہمانِ خصوصی محمد یوسف بگٹی صاحب، محمد رمضان صاحب، مسہ صاحب، سرفراز احمد صاحب، اور طلاء صاحب سمیت دیگر معزز شخصیات اور کھیل کے شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مہمانوں اور شائقین نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور ان کے شاندار کھیل کو سراہا۔





