نواب شاہ (بیورو رپورٹ: نفیس آرائیں)
ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت رینج کے تینوں اضلاع کے ڈی ایس پیز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری، مقدمات کے عدالتی ریکارڈ کی تصدیق اور پولیس ریکارڈ کی درستگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی نے سخت ہدایت کی کہ اشتہاری و مفرور ملزمان کے کوائف متعلقہ عدالتوں کے ریکارڈ سے ہو بہو مطابقت رکھنے چاہئیں۔ انہوں نے پولیس ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (PSRMS)، کیس فائل مینجमेंट سسٹم (CFMS) اور دستی ریکارڈ میں مکمل یکسانیت یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ اجلاس کے دوران ملزمان کے قومی شناختی کارڈ کی تفصیلات کی تصدیق اور عدم دستیابی کی صورت میں ان کے فوری حصول کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی فیصل بشیر میمن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے موثر نگرانی، باہمی رابطوں اور بہتر سپروژن کے ذریعے عملی اقدامات تیز کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس ریکارڈ کی شفافیت و درستگی اور ملزمان کی فی الفور گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


