اسلام آباد : سیاسی رہنماء کیپٹن ر صفدر کا کہنا ہے کہ ججز کو آپ نے بلیک میل کردیا کہ ہم آپ کو ٹراسفر کرکے کوئٹہ بھیج دیں گے، اس معاملے پر قانون سے رجوع کروں گا۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز کو آپ نے بلیک میل کردیا کہ ہم آپ کو ٹراسفر کرکے کوئٹہ بھیج دیں گے، اس معاملے پر میں قانون سے رجوع کروں گا،پارلیمنٹ کو اس ترمیم کرنا پڑے گی، ججز کو ٹرانسفر کرنا انصاف کے راستے میں رکاوٹ ہے۔
ابھی جو سپریم کورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی ہے اس کی لسٹیں منگوا لیں کہ کس کو میرٹ پر، جس نے بھی 40سال ، 30سال یا 10سال سے درخواست داخل کی ہے اس کو پلاٹ نہیں ملا بلکہ منظور نظر کو دے دیا ہے، آپ نے ہائیکورٹ والوں کو دے دیا ہے۔
کیپٹن صفدر نے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ سے متعلق کہا کہ میں وزیرقانون کا احترام کرتا ہوں، انہوں نے اپنے بیان سے خود ثابت کردیا، جس شاخ پر بیٹھے اس کو کاٹ رہے، انہوں نے کہا کہ صفدر کو وکلاء کی سیاست میں نہیں اانا چاہیے، میں نے کہا کہ میں بھی یہی کہتا ہوں کہ جس کے پاس ڈگری نہیں وہ وکیلوں کا صدر نہ بنے بس،اب اگر جوڈیشل کمیشن کے وہ جج بن کر مجھے سنیں گے تو میں کہوں گا آپ نے اپنا مائنڈ مجھے پہلے دے دیا، اگر وہ نہیں بیٹھیں گے تو سوالیہ نشان ہوجائے گا۔
کیپٹن صفدر نے کہاکہ آپ یہاں امجد شاہ، احسن بھون اور مجھے بلال لیں، اور جرگہ میں مناظرہ کرلیتے ہیں۔ میں نے پہلا فون احسن بھون کو کیا ہے ، میں نے کہا کہ غلطی ہوگئی ہے اس کی بڑی شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔آپ کو پتا ہے کہ یہ بندہ نوازشرفی کی جماعت کا نہیں ہے، اس کے بیٹے پی ٹی آئی کے ہیں، اور یہ خود پیپلزپارٹی کا ہے۔ میں ایبٹ آباد کا ہوں اور یہ بھی ایبٹ آباد کا ہے، آج تک ملا نہیں ہوں۔
"ججز کو کوئٹہ تبادلے کی دھمکی دے کر بلیک میل کیا گیا”: کیپٹن صفدر، قانونی جنگ لڑنے کااعلان

