خوشاب (راجہ نور الہی عاطف سے)
پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر و سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر خوشاب آمنتہ السلام سے ملاقات کی اور انہیں عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ہونے والی نشست میں جوہر آباد شہر کے مختلف مسائل، عوامی مشکلات اور شہری سہولیات کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے اس امید کا اظہار کیا کہ اے سی خوشاب آمنتہ السلام اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی۔اے سی خوشاب آمنتہ السلام نے نیک خواہشات پر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کا شکریہ ادا کیا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات کے موقع پر سماجی کارکنان رانا سخاوت، قادر بخش اعوان، امان اللہ نیازی اور دیگر بھی موجود تھے۔

