پسرور (محمد اشفاق – نمائندہ بے نقاب نیوز)
پسرور میں واقع آنکھوں کے معروف ہسپتال ‘ایل آر بی ٹی’ (LRBT) کی راہداری میں اچانک موذی کوبرا سانپ نکل آیا، جس کے باعث ہسپتال میں موجود عملے اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوبرا سانپ کو بحفاظت قابو کر لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آپریشن مکمل طور پر کامیاب رہا، اور پکڑے گئے سانپ کو انسانی آبادی سے دور محفوظ مقام پر منتقل کر کے آزاد کر دیا گیا ہے۔


