امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس (SpaceX) کے راکٹ ‘اسٹار شپ’ (Starship) کی خلا سے کی جانے والی لائیو نشریات کے دوران ایک پراسرار چمکدار شے دیکھے جانے کے بعد سوشل میڈیا اور خلائی دنیا میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
لائیو سٹریمنگ کے دوران بین الاقوامی ناظرین نے نوٹس کیا کہ اسٹار شپ کے قریب ایک عجیب و غریب چمکدار جسم تیرتا ہوا گزرا۔ اس منظر کو دیکھ کر ایلینز اور پراسرار خلائی اجسام میں دلچسپی رکھنے والے صارفین اور یوٹیوبرز نے اسے ’ناعلوم اڑن طشتری‘ (UFO) قرار دینا شروع کر دیا۔
خلائی سائنسدانوں اور ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ کوئی غیر ارضی مخلوق یا یو ایف او نہیں ہے، بلکہ زیادہ تر امکان یہی ہے کہ یہ راکٹ سے الگ ہونے والے برف کے ذرات (Ice Crystals)، راکٹ کا ہی کوئی چھوٹا ٹکڑا یا خلا میں موجود انسانی ساختہ خلائی ملبہ (Space Debris) ہے۔ خلا میں سورج کی روشنی کا انعکاس ہونے کی وجہ سے ایسے چھوٹے ذرات بھی کیمرے پر انتہائی روشن اور پراسرار دکھائی دیتے ہیں۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکی ہے اور صارفین اس پر مختلف نظریات کا اظہار کر رہے ہیں۔

