Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

      صدر ٹرمپ آئی ٹی سیکٹر کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں? مصنوعی ذہانت کا نام بدل کر ’ایس آئی‘ رکھنے کا اعلان،, وائٹ ہاؤس میں ٹیک ٹائیکونز کا اکٹھ

      میٹا نے شروع کیا انٹرپرائز پلیٹ فارم، کمپنیوں کو اے آئی سے آگے بڑھانے پر رہے گا فوکس

      اے آئی ٹیکنالوجی انسانی وجود کے لیے خطرہ: سیکیورٹی ریسرچ کمپنی ‘انتھروپک’ کا سنسنی خیز دعویٰ

      ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام: قصور، فیصل آباد اور اوکاڑا کے ایم ڈی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ہٹا دیے گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا سخت نوٹس

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    حکومت اور اپوزیشن مذاکرات پر آمادہ، ملاقات کل ہوگی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد : ایوان صدر میں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں خیبرپختونخوا کے حالات پر تشویش کا اظہار کیاگیا ہے جبکہ اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ
    کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مشترکہ وفد کل پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرکے موجودہ سیاسی صورتحال پر مذاکرات کرے گا۔
    مشترکہ وفد میں محسن نقوی، رانا ثنا الّلہ، امیر مقام، شیری رحمان، سید نوید قمر اور اعجاز جکھرانی شریک ہوں گے۔

    بریکنگ:
    صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں خیبرپختونخوا کے حالات پر تشویش کا اظہار

    اجلاس میں طے کیا گیا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مشترکہ وفد کل پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرکے موجودہ سیاسی صورتحال پر مذاکرات کرے گا۔

    مشترکہ وفد میں محسن نقوی، رانا ثنا الّلہ، امیر مقام، شیری رحمان،… pic.twitter.com/r9QTbpNhyn

    — Shahid Abbasi (@ShahidabbasiPk) October 1, 2026


    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرکا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے ملاقات کی دعوت موصول ہوئی تھی، جسے قبول کرتے ہوئے حکومت سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    بیرسٹر گوہر نے جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے وفود کے درمیان ملاقات کل دن 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دفترمیں ہوگی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کو حکومت کی جانب سے کل ملاقات کا پیغام موصول ہوا جسے انہوں نے آج کے اپوزیشن اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں قبول کر لیا۔
    انشاء اللہ کل دوپہر 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دفتر میں اپوزیشن اور حکومتی وفود کے درمیان ملاقات… pic.twitter.com/dNcXI83lL8

    — Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) October 1, 2026


    ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں مختلف سیاسی امور زیرِ غور آئیں گے جب کہ حکومتی اور اپوزیشن وفود اپنا اپنا نکتہ نظر ایک دوسرے کے سامنے رکھیں گے۔
    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد کی دعوت پر ملاقات کا فیصلہ اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی اپوزیشن میٹنگ کے بعد میڈیا ٹاک pic.twitter.com/4NaiICAlpk

    — Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) October 1, 2026


    حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی۔
    اجلاس میں حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کی گئی جب کہ اجلاس لانگ مارچ کی صورت میں حکومتی اقدامات اور اپوزیشن کے جوابی اقدامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    حکومت بلکل اہم چیز نہیں ہے ہمارے لئے جن بنیادی اصولوں کے لئے ہم لڑ رہے ہیں وہ اہم ہے کیا وہ ایمر جنسی لگا کر عوام سے ہمارا رشتہ توڑ دیں گے؟؟ بلکل نہیں یہ بے وقوفانہ بات ہوگی عوام کو مذید اکسانے والی بات ہوگی

    سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ pic.twitter.com/jvBpDeDscr

    — Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan (@TTAP_OFFICIAL) October 1, 2026


    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں لانگ مارچ کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کی خبروں پر بھی غور کیا گیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ وفاق اسی صورت میں مضبوط ہوتا ہے جب صوبے خود مختار ہوتے ہیں، اگر عوام کی مرضی کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھایا گیا تو اس سے وفاق کمزور ہوگا۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے تمام تحفظات حکومتی رہنماؤں کے سامنے رکھے، سپریم کورٹ بھی گئے مگر عدالتی احکامات پر بھی عمل درآمد نہیں کیاگیا۔
    بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ابھی بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہمارے پاس باضابطہ طور پر حکومت نے رابطہ نہیں کیا اگر ہمارے ساتھ رابطہ ہوتا ہے تو ضرور بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    🚨قائد حزب اختلاف سینٹ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس

    خیبر پختونخوا سے ہم پرامن طور پر چلیں گے

    ہمارے ہاتھ میں اسلہ نہیں ہوگا۔ میں یہ لباس پہنا ہوا ہے، اس کی جیب میں قرآن لے کے چلیں گے۔ ہماری جیب میں قرآن ہو گا pic.twitter.com/zhskXAJbDj

    — Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan (@TTAP_OFFICIAL) October 1, 2026


    پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس یا اسپیکر آفس کے علاوہ حکومت کے ساتھ پاکستان میں کہیں بھی بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ وہ بات چیت کے لیے کسی درخت کے نیچے، کسی بھی سیاسی رہنما کے گھر جانے کو تیار ہیں لیکن اسپیکر ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس یا وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات کے لیے تیار نہیں ہیں۔
    ان کا یہ بیان وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ کی جانب سے انہیں اور بیرسٹر گوہر کو وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی دعوت دیے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں سامنے آیا۔
    محمود اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگی۔
    راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ آئین پاکستانی شہریوں کو پُرامن احتجاج، دھرنے اور لانگ مارچ کا حق دیتا ہے اور یہ جمہوری سیاست کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے احتجاج شروع ہونے سے پہلے ہی اسلام آباد کو کنٹینرز کے ذریعے سیل کرنے، سڑکیں کھودنے اور راستوں میں کیلیں لگانے جیسے اقدامات کیے۔
    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پہلے ہی بڑے مسائل ہیں لہٰذا ملک میں گولی کے ذریعے امن نہیں آسکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیاسی رویہ اپناتے ہوئے لانگ مارچ کریں گے۔

    Related Posts

    صوابی: ایپکا تحصیل ٹوپی کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری، سید جمال خان نے صدر کا حلف اٹھا لیا

    ساحل پر تفریح ماتم میں بدل گئی، 8 طالب علم سمندر کی نذر

    ون ڈے ورلڈ کرکٹ کپ 2027 شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کتنی مرتبہ ہوگا?

    مقبول خبریں

    حکومت اور اپوزیشن مذاکرات پر آمادہ، ملاقات کل ہوگی

    ساحل پر تفریح ماتم میں بدل گئی، 8 طالب علم سمندر کی نذر

    ون ڈے ورلڈ کرکٹ کپ 2027 شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کتنی مرتبہ ہوگا?

    روہت شرما کی نئی اننگز، اب ٹی وی اسکرین پر!!!

    ہندو انتہا پسند حکومت نے چھ سو سال پرانی شاہی مسجد کا مینار گرادیا

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.