سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
لیبیا میں سمبڑیال کے علاقہ سائیاں والا کا نوجوان اغوا کاروں کے تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ سمبڑیال کے علاقہ سائیاں والا کے رہائشی نوجوان ارسلان کا اٹلی پہنچنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ارسلاں گھر والوں کے مطابق رندھیر موڑ کے رہائشی ایجنٹ نے 50 لاکھ روپے کے عوض ارسلان کو اٹلی بھیجنے کا وعدہ کیا تھا جس نے بعد ازاں ارسلان کو لیبیا میں اغوا کاروں کے حوالے کر دیا تھا جبکہ گھر والوں نے بتایا کہ ارسلان کو اغواء کرنے والے اغواء کاروں کو مختلف اوقات میں 16 لاکھ روپے تاوان بھی ادا کیا لیکن وہ ارسلان ان کے حوالے نہ کیا گیا بلکہ ارسلان کو جان سے مار کر اس کی لاش اس کے آبائی علاقہ سائیاں والا بھجوا دی گئی جبکہ ایک ماں کا لختِ جگر،ایک باپ کا سہارا بہتر مستقبل کی تلاش میں ہمیشہ کے لیے بچھڑ گیا۔


