آر پی او سرگودھا رینج محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے ہمراہ ڈی پی او آفس جوہرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔آر پی او سرگودھا نے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری میں ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز خوشاب، ڈی ایس پی لیگل خوشاب اور جملہ ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی ۔ آر پی او کا کہنا تھا شہریوں کو انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔